خوارج سے ہوئے معرکہ نہروان کے دن سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ’’میں مارقین یعنی دین سے نکل جانے والوں سے قتال کرنے کا حکم دیا گیا ہوں اور یہ لوگ مارقین میں سے ہیں۔‘‘ پھر کہا: اے لوگو! میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ’’میری اُمت سے ایک ایسی قوم نکلے گی: ان کی تلاوت قرآن کے آگے تمہاری تلاوت کچھ نہ ہو گی، ان کی نماز کے آگے تمہاری نماز کچھ نہ ہو گی، ان کے روزوں کے آگے تمہارے روزے کچھ نہ ہوں گے، وہ قرآن پڑھیں گے اور سمجھیں گے کہ اس میں ہمارا فائدہ ہے حالانکہ وہ ان کا ضرر ہو گا، نماز ان کے گلوں سے نہ اُترے گی، وہ اسلام سے ایسے نکل جائیں گے جیسے تیر کمان سے۔‘‘ |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |