Maktaba Wahhabi

261 - 263
وہ ابحاث جو صرف تفسیر تبیان الفرقان میں ہیں: 1۔سورۃ یونس:30کی تفسیر میں اللہ تعالیٰ کے آزمانے پر ایک اعتراض کا جواب: اس پر یہ سوال ہوتا ہے کہ آزماتا وہ شخص ہے جس کو نتیجہ کا علم نہ ہو‘اس لیے اس آیت کا معنی ہے:اُن کے ساتھ وہ معاملہ فرمایا جائے گا جو کوئی آزمانے والا دوسرے کے ساتھ کرتا ہے’’وَرُدُّوا إِلَى اللّٰهِ ‘‘کا معنی ہے:انہیں اللہ کی جزاء کی طرف لوٹایا جائے گا‘اور جن لوگوں کے متعلق انہیں یہ اعتقاد تھا کہ وہ ان کی شفاعت کریں گے‘وہ سب غائب ہو جائیں گے۔اللہ عزوجل کا ارشاد ہے’’ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللّٰهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ‘‘[1](یہ اس لئے کہ جو مومن ہیں ان کا خدا کارساز ہے اور کافروں کا کوئی کارساز نہیں)[2] 2۔ظلم اور معصیت کا اللہ تعالیٰ کا فعل نہ ہونے پر معتزلہ کی دلیل: معتزلہ نے کہا ہے کہ یہ آیت(سورۃ النحل کی:61)اس پر دلالت کرتی ہے کہ ظلم اور معصیت اللہ تعالیٰ کا فعل نہیں ہے بلکہ یہ بندوں کے فعل ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے بندوں کے ظلم کو بندوں کی طرف منسوب فرمایا ہے اور اپنی طرف منسوب نہیں فرمایا‘پس فرمایا ہے’’ وَلَوْ يُؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِظُلْمِهِمْ ‘‘(اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو اُن کے ظلم کی وجہ سے پکڑ لیتے)۔پس اگر یہ ظلم اللہ تعالیٰ کی تخلیق ہوتا تو اس ظلم پر بندوں کا مواخذہ کرنا اللہ تعالیٰ کا ظلم ہوتا‘اور جب اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے بندوں کو ظلم کرنے سے منع فرمایا ہے تو اللہ تعالیٰ ظلم سے منزہ ہونا با طریقِ اولیٰ ہوگا۔اور یہ آیت اس پر بھی دلالت کرتی ہے کہ بندوں کے اعمال ثواب اور عذاب کے وجود میں موثر ہوتے ہیں۔ مصنف کی طرف سے معتزلہ کی دلیل کا جواب: ہر چند کہ امام رازی نے یہاں پر معتزلہ کے اعتراض کا جواب نہیں دیا لیکن میں کہتا ہوں کہ معتزلہ کا جواب آسان ہے‘کیونکہ معتزلہ یہ کہتے ہیں کہ اگر ظلم اور معصیت اللہ تعالیٰ کا فعل ہو تو لازم آئے گا کہ اللہ تعالیٰ ظلم اور معصیت کو پیدا فرماتے ہیں‘اور اللہ تعالیٰ اس سے منزّہ ہیں کہ وہ ظلم اور معصیت کو پیدا فرمائیں ‘اس لیے یہ ماننا ضروری ہے کہ ظلم اور معصیت اللہ تعالیٰ کا فعل نہیں ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’ ذَٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمْ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا هُو خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ‘‘[3](یہی(اوصاف رکھنے والا)خدا تمہارا پروردگار ہے۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔(وہی)ہر چیز کا پیداکرنے والا(ہے))نیز
Flag Counter