خاتمہ ’’علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ - شخصیت اور کارنامے‘‘ نامی اس کتاب کی جمع وترتیب اور اس کی متعدد فصلوں پر پھیلے ہوئے واقعات و حوادث کا تجزیہ و تحلیل بس اللہ کی توفیق کا نتیجہ ہے، جسے اس نے میرے لیے آسان کردیا اس میں جو بھی صحیح اور درست مشمولات ہوں وہ مجھ پر اللہ کا فضل خاص ہے جس پر میں اس کے لیے مدح کناں ہوں، یہاں تک کہ وہ راضی ہوجائے اور پھر اس کی رضامندی کے وقت اور رضا مندی کے بعد بھی میں اس کے لیے ثنا خواں ہوں اور اس کے جو مشمولات غلط ہوں تو ان پر میں اللہ سے توبہ واستغفار کرتا ہوں، اللہ اور اس کے رسول اس غلطی سے پاک ہیں۔ میں نے اپنی وسعت بھر کوشش کی ہے کہ غلطی نہ ہونے پائے اور امید ہے کہ اس احتیاط پر میں اجر الٰہی کا مستحق ٹھہروں گا۔ میں پھر یہی دعا کرتا ہوں کہ اس کتاب سے میرے مسلمان بھائیوں کو فائدہ پہنچے اور جو اسے پڑھے وہ اپنی دعاؤں میں مجھے یاد رکھے، کیونکہ پیٹھ پیچھے کسی مسلمان کی دوسرے مسلمان کے لیے دعا ء خیر ان شاء اللہ ضرور قبول کی جائے گی۔ اللہ نے فرمایا: وَالَّذِينَ جَاءُوا مِن بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ وَلَا تَجْعَلْ فِي قُلُوبِنَا غِلًّا لِّلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا إِنَّكَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿١٠﴾ (الحشر:10) ’’اور (ان کے لیے) جو ان کے بعد آئے، وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جنھوں نے ایمان لانے میں ہم سے پہل کی اور ہمارے دلوں میں ان لوگوں کے لیے کوئی کینہ نہ رکھ جو ایمان لائے، اے ہمارے رب !یقینا تو بے حد شفقت کرنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ اور اب کتاب کے آخری صفحات أبو محمد القحطانی کے ان چند اشعار پر ختم ہوتے ہیں: قل إن خیر الأنبیاء محمد و أجل من یمشی علی الکثبان ’’کہہ دو! کہ خیر الانبیاء محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہیں وہ روئے زمین پر سب سے جلیل القدر ہیں۔‘‘ و أجل صحب الرسل صحبُ محمد و کذلک أفضل صحبہ العُمران ’’رسولوں کے ساتھیوں میں سب سے باعظمت و محترم محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے اصحاب ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں بھی سب سے افضل ابوبکر اور عمر ہیں۔‘‘ رجلان قد خُلقا لنصر محمد بدمی و نفسی ذانک الرجلان ’’وہ دونوں ایسے مرد میدان تھے جو محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کی مدد ہی کے لیے پیدا کیے گئے تھے، ان دونوں |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |