میں دیا، پھر ہشام بن عبدالملک نے بھی اپنے دور میں ایسے مجرموں کو یہی سزا دی۔[1] ح:… امیر المومنین سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے نزدیک دل میں ایمان کے ظہور کی کیفیت اور تقویٰ کی تعریف: امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’دل میں ایمان ایک چمک دار سفیدی کی شکل میں نمودار ہوتا ہے، پھر بندہ کے ایمان میں جس قدر زیادتی ہوتی رہتی ہے اسی مقدار میں دل کی روشنی اور چمک میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اور جس قدر نفاق میں زیادتی ہوتی ہے دل کی سیاہی میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ یہاں تک کہ جب بندہ مکمل منافق ہوجاتا ہے تو اس کا دل مکمل طور سے سیاہ ہوجاتا ہے۔ میں اللہ کی قسم کھاکر کہتا ہوں کہ اگر تم کسی مومن کا دل چاک کرکے دیکھو تو اسے نہایت سفید و چمک دار پاؤ گے اور اگر کسی منافق یا کافر کا دل چاک کرکے دیکھو تو اسے سیاہ پاؤ گے۔‘‘ [2] چنانچہ علمائے اہل سنت نے ایمان کی حقیقت یہ بتائی ہے کہ دل سے تصدیق، زبان سے اقرار اور ارکان اسلام وایمان پر اعضاء و جوارح سے عمل کرنے کا نام ایمان ہے۔ یعنی ایمان تین چیزوں کا مجموعہ ہے: (1)… اعتقاد (2)… اقرار (3)… عمل یہ تینوں چیزیں ایمان کے اجزاء ہیں۔ ایمان کی اس تعریف اور حقیقت پر قرآن اور حدیث میں متعدد دلائل ملتے ہیں۔[3]چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّـهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَىٰ رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ ﴿٢﴾ الَّذِينَ يُقِيمُونَ الصَّلَاةَ وَمِمَّا رَزَقْنَاهُمْ يُنفِقُونَ ﴿٣﴾ أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚ (الانفال:2-4) ’’(اصل) مومن تو وہی ہیں کہ جب اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل ڈر جاتے ہیں اور جب ان پر اس کی آیات پڑھی جائیں تو انھیں ایمان میں بڑھا دیتی ہیں اور وہ اپنے رب ہی پر بھروسا رکھتے ہیں۔وہ لوگ جو نماز قائم کرتے ہیں اور اس میں سے جو ہم نے انھیں دیا، خرچ کرتے ہیں۔یہی لوگ سچے مومن ہیں۔‘‘ ان آیات میں مومنوں کے اوصاف ذکر کرتے ہوئے دل اور اعضاء و جوارح کے عمل کو یکجا کرکے انھیں بھی ایمان میں شامل کیا گیا ہے۔ بلکہ کلمہ حصر إِنَّمَا کے ساتھ ایمان کو انھیں چیزوں میں محصور کردیا گیا ہے، اور آیت میں مذکور مجموعی اوصاف کے حاملین کو أُولَـٰئِكَ هُمُ الْمُؤْمِنُونَ حَقًّا ۚکے ذریعہ سے مومن کہا گیا ہے۔ ان میں جن اوصاف کا تعلق اعضاء و جوارح سے ہے وہ دو ہیں: (1) نماز قائم کرنا (2) اللہ |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |