٭ غزوۂ بدر میں سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی بہادری پر کہے گئے اشعار: غزوہ بدر کے دن مشرکین کا ’’عَلَم‘‘ طلحہ بن ابوطلحہ کے ہاتھ میں تھا، علی رضی اللہ عنہ نے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، توحجاج بن علاط السلمی نے اس واقعہ سے متعلق یہ اشعار کہے: لِلّٰہِ أَي مُذْنِبٍ عَنْ حَرْبِہِ أَعْنِيْ ابْنَ فَاطِمَۃَ المُعَمُّ المُخَولَّا ’’سچ ہے کہ وہ شخص انتہائی مجرم ہے، جو اس کی بہادری کا مقابلہ کرے، میری مراد فاطمہ کے بیٹے سے ہے جس کے دادیہال اور ننہال دونوں طرف کے لوگ کریم النفس اور شریف الطبع ہیں۔‘‘ جَادَتْ یَدَاکَ لَہُ بِعَاجِلِ طَعْنَۃٍ تَرَکْتَ طُلَیْحَۃَ لِلْجَبِیْنِ مُجَنْدَلَا ’’تیرے دونو ں ہاتھوں نے بڑی تیزی سے اس پر نیزہ چھبا دیا اور تو نے طلیحہ کو پیشانی کے بل تڑپتا چھوڑ دیا۔‘‘ وَشَدَدْتَ شِدَّۃَ بَاسِلٍ فَکَشَفْتَہُمْ بِالْحَقِّ اِذَا یَہْوَوْنَ أَخْوَلَ أَخْوَلاَ ’’اور ایک طاقت ور بہادر کی طرح تو نے ان پر حملہ کیا اور ان کی سچائی کو کھول دیا، جب کہ وہ لوگ ادھر ادھر منتشر ہو کر جائے پناہ ڈھونڈ رہے تھے۔‘‘ وَ عَلَلْتَ سَیْفَکَ بِالدِّمَائِ وَ لَمْ تَکُنْ لِتَرُدَّہُ حَرَّانَ حَتَّی یَنْہَلَا[1] ’’تو نے خون میں اپنی تلوار کو رنگ دیا، اس حال میں کہ تو اسے پیاسی نہیں لوٹا سکتا تھا جب تک کہ دونوں ایک گھاٹ کا پانی نہ پی لیں۔‘‘ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے شادی یہ فاطمہ بنت امام المتقین سید ولد آدم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ماں کا نام خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا ہے۔[2] نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو نبوت ملنے سے قبل جب کہ آپ کی عمر پینتیس (35) سال تھی فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ولادت ہوئی۔[3] 2ھ میں غزوۂ بدر کے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا کی شادی کردی۔ آپ کے بطن سے حسن، حسین رضی اللہ عنہما اورام کلثوم رضی اللہ عنہا کی ولادت ہوئی، وفات نبوی کے چھ مہینہ بعدآپ کی بھی وفات ہوگئی۔[4] 1۔ مہر اور شادی کا سامان: سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام آنے لگا تو میری لونڈی نے مجھ سے کہا: کیا آپ کو معلوم ہے کہ فاطمہ بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے آپ کے پاس نکاح کا پیغام آنے لگا ہے، میں نے کہا: نہیں، میں نہیں جانتا۔ اس نے کہا: یقینا ان کے لیے شادی کا پیغام |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |