قرآن سے دلائل: 1: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ ﴿١٠٠﴾ (التوبۃ:100) ’’اور مہاجرین اور انصار میں سے سبقت کرنے والے سب سے پہلے لوگ اور وہ لوگ جو نیکی کے ساتھ ان کے پیچھے آئے، اللہ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے اور اس نے ان کیلئے ایسے باغات تیار کیے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ان میں ہمیشہ رہنے والے ہیں ہمیشہ۔ یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔‘‘ حافظ ابن جریر اس آیت کی تفسیر میں اپنی سند سے محمد بن کعب القرظی سے نقل کرتے ہیں کہ عمر رضی اللہ عنہ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو اس آیت کی تلاوت کررہا تھا، جب وہ شروع آیت سے ’’وَرَضُوْا عَنْہُ‘‘ تک پہنچا تو آپ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا او رکہا: تمھیں یہ کس نے پڑھایا ہے؟ اس نے کہا: ابی بن کعب نے۔ آپ نے فرمایا: میں تمھیں ان کے پاس لے جا رہا ہوں، چنانچہ آپ اسے لے کر ابی کے پاس آئے، اور کہا: کیا تم نے اسے یہ آیت اسی طرح پڑھائی ہے؟ انھوں نے کہا: ہاں، آپ نے پوچھا: کیا تم نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انھو ں نے کہا: ہاں۔ آپ نے فرمایا: میں یہ سمجھ بیٹھا تھا کہ ہم اتنے اونچے مقام سے نواز دیے گئے ہیں کہ ہمارے یعنی مہاجرین کے بعد کوئی مقام کو نہیں پہنچ سکتا۔ اُبی رضی اللہ عنہ نے کہا: اس آیت کی تصدیق سورہ جمعہ کی پہلی آیت سے ہو رہی ہے، اللہ نے فرمایا ہے: وَآخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿٣﴾ (الجمعۃ:3) ’’اور ان میں سے کچھ اور لوگوں میں بھی (آپ کو بھیجا) جو ابھی تک ان سے نہیں ملے اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والا ہے۔‘‘ اور سورۂ حشر میں ہے: وَالَّذِينَ جَاءُوا مِن بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا وَلِإِخْوَانِنَا الَّذِينَ سَبَقُونَا بِالْإِيمَانِ (الحشر:10) ’’اور (ان کے لیے) جو ان کے بعد آئے، وہ کہتے ہیں اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے جنھوں نے ایمان لانے میں ہم سے پہل کی۔‘‘ اور سورۂ انفال میں ہے: وَالَّذِينَ آمَنُوا مِن بَعْدُ وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا مَعَكُمْ فَأُولَـٰئِكَ مِنكُمْ ۚ وَأُولُو الْأَرْحَامِ بَعْضُهُمْ أَوْلَىٰ بِبَعْضٍ فِي كِتَابِ اللَّـهِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ﴿٧٥﴾ (الانفال:75) |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |