Maktaba Wahhabi

724 - 1201
کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنا کلام سناتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم غور سے ان کا کلام سنتے تھے، انھیں داد و دعائیں دیتے تھے، اس وقت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے زبیر رضی اللہ عنہ کی مدح میں یہ کلام پیش کیا: أَقَامَ عَلَی عَہْدِ النَّبِيِّ وَ ہَدْیِہِ حَوَارِیُّہُ وَ الْقَوْلُ بِالْفِعْلِ یَعْدِلُ ’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حواری آپ کے طریقہ اور عہد پر قائم رہا، اور قول و کردار میں موافق رہا۔‘‘ أَقَامَ عَلَی مِنْہَاجِہِ وَ طَرِیْقِہِ یُوَالِي وَلِيَّ الْحَقِّ وَالْحَقُّ أَعْدَلُ ’’وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راستہ اور سنت پر جما رہا، اور حق کے معاون و رفیق کی وفاداری کرتا رہا، اور حق ہی عدل پر قائم ہے۔‘‘ ہُوَ الْفَارِسُ الْمَشْہُوْرُ وَالْبَطْلُالَّذِیْ یَصُولُ إِذَا مَا کَانَ یَوْمٌ مُحَجَّلُ ’’وہ ایسا مشہور شہ سوار اور بہادر جو سخت جنگ کے دن انتہائی بھیانک حملہ کرتا ہے۔‘‘ إِذَا کَشَفَتْ عَنْ سَاقِہَا اْلحَرْبُ حَشَہَا بِأَبْیَضَ سَبَّاقٍ إِلَی الْمَوْتِ یُرْقِلُ ’’جب جنگ شروع ہوجاتی ہے تو آپ سفید سبقت لے جانے والے گھوڑے کے ذریعہ سے اسے بھڑکا دیتا ہے اور موت کی طرف دوڑتا ہے۔‘‘ وَ إِنَّ امْرأً کَانَتْ صَفِیَّۃُ أُمُّہُ وَ مِنْ أَٔسَدٍ فِيْ بَیْتِہَا لَمُؤْتَّلُ ’’بلاشبہ وہ شخص کہ صفیہ جس کی ماں ہوں اور اسد اس کا قبیلہ، وہ اپنے گھر کا معزز ہوگا۔‘‘ لَہُ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ قُرْبَی قَرِیْبَۃٌ وَ مِنْ نُصْرَۃِ الْاِسْلَامِ مَجْد مُؤَثَّلُ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا رشتہ بے حد قریبی ہے اور اسلام کی نصرت و تائید میں بھی اسے قدیم شرافت کا تمغہ ملا ہے۔‘‘ فَکَمْ کُرْبَۃٍ ذَبَّ الزُّبَیْرُ بِسَیْفِہِ عَنِ الْمُصْطَفَی وَ اللّٰہُ یُعْطِيْ فَیُجْزِلُ ’’زبیر نے اپنی تلوار کے ذریعہ سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور سے کتنے مصائب کا دفاع کیا ہے، یہ بس اللہ کا فضل ہے، وہ جسے دیتا ہے خوب دیتا ہے۔‘‘ ثَنَائُ کَ خَیْرٌ مِنْ فِعَالِ مَعَاشِرٍ وَ فِعْلُکَ یَابْنَ الْہَاشِمِیَّۃِ أَفْضَلُ [1] ’’ایک جماعت کے کارناموں کے مقابلہ تنہا تیری تعریف بہتر ہے اور اے ہاشمیہ کے بیٹے تیرا کارنامہ سب سے افضل ہے۔‘‘ 12۔زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ اور کرم و سخاوت: عروہ بن زبیر کا بیان ہے کہ عثمان، ابن مسعود، اور عبدالرحمن جیسے سات معزز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے زبیر رضی اللہ عنہ کو وصیت کی کہ ہمارے ورثاء کی دیکھ بھال کرنا، زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ ان کے ورثاء کی دیکھ بھال پر اپنا مال خرچ کرتے
Flag Counter