جنھوں نے اپنے دینوی مفاد کی خاطر ایسا کیا۔ تردید وتنقید: لیکن شیعہ قوم کا یہ عقیدہ یکسر باطل ہے، اور اس کے بطلان پر قرآن کریم، اہل بیت کے ائمہ کے اقوال، اور عقلی دلائل شاہد ہیں: قرآنی دلائل:…اس ضمن میں وہ تمام آیات آتی ہیں جو صراحتاً اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حفاظت قرآن کی ذمہ داری لے رکھی ہے اس میں تحریف و تبدیلی کا شائبہ تک نہیں ہوسکتا، اس سلسلہ میں بہت ساری آیات وارد ہیں، یہاں چند ایک کا ذکر ہو رہا ہے: ٭ اللہ نے فرمایا: إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ﴿٩﴾ (الحجر: 9) ’’بے شک ہم نے ہی یہ نصیحت نازل کی ہے اور بے شک ہم اس کی ضرور حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘ ٭ اور فرمایا: وَاتْلُ مَا أُوحِيَ إِلَيْكَ مِن كِتَابِ رَبِّكَ ۖ لَا مُبَدِّلَ لِكَلِمَاتِهِ وَلَن تَجِدَ مِن دُونِهِ مُلْتَحَدًا ﴿٢٧﴾ (الکہف: 27) ’’اور اس کی تلاوت کر جو تیری طرف تیرے رب کی کتاب میں سے وحی کی گئی ہے، اس کی باتوں کو کوئی بدلنے والانہیں اور نہ اس کے سوا تو کبھی کوئی پناہ کی جگہ پائے گا۔‘‘ ٭ اور فرمایا: لَّا يَأْتِيهِ الْبَاطِلُ مِن بَيْنِ يَدَيْهِ وَلَا مِنْ خَلْفِهِ ۖ تَنزِيلٌ مِّنْ حَكِيمٍ حَمِيدٍ ﴿٤٢﴾ (حم السجدہ: 42) ’’اس کے پاس باطل نہ اس کے آگے سے آتا ہے اور نہ اس کے پیچھے سے، ایک کمال حکمت والے، تمام خوبیوں والے کی طرف سے اتاری ہوئی ہے ۔‘‘ ٭ اور فرمایا: الم ﴿١﴾ ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٢﴾ (البقرۃ:1 ، 2) ’’الٓمٓ۔ یہ کتاب، اس میں کوئی شک نہیں، بچنے والوں کے لیے سرا سر ہدایت ہے۔‘‘ ٭ اور فرمایا: الر ۚ كِتَابٌ أُحْكِمَتْ آيَاتُهُ ثُمَّ فُصِّلَتْ مِن لَّدُنْ حَكِيمٍ خَبِيرٍ ﴿١﴾ (ہود: 1) ’’الٓرٰ ۔ ایک کتاب ہے جس کی آیات محکم کی گئیں، پھر انھیں کھول کر بیان کیا گیا ایک کمال حکمت والے |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |