Maktaba Wahhabi

1062 - 1201
آیا، اس میں لکھا تھا کہ آپ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں: كَلَّا إِنَّهُمْ عَن رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّمَحْجُوبُونَ ﴿١٥﴾ ’’ہر گز نہیں، بے شک وہ اس دن یقینا اپنے رب سے حجاب میں ہوں گے۔‘‘ تو آپ نے فرمایا: جب رب کی ناراضگی میں معتوب شخص اس کی دیدار سے محروم کردیا گیا تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کی رضامندی کی صورت میں اللہ کے اولیاء و نیکوکار اسے اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔[1] رہیں وہ بہت سی احادیث جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ سے ثابت ہیں اور دیدار الٰہی کے ثبوت پر دلالت کرتی ہیں تو ایسی احادیث متواتر ہیں، صحاح، مسانید اور سنن کے مصنّفین نے انھیں روایت کیا ہے، رؤیت باری تعالیٰ کے ثبوت پر صحابہ، تابعین، ائمہ اسلام اور اہل سنت و جماعت کی طرف منسوب تمام متکلمین کا عقیدہ رہا ہے۔[2] 11۔ ائمہ، انبیاء اور رسولوں سے افضل ہیں: ہمارا عقیدہ ہے کہ انبیاء اور رسول انسانوں میں سب سے افضل اور سب سے زیادہ رسالت کے مستحق ہیں، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے انھیں کمال عبودیت، تبلیغ دین، دعوت الی اللہ اور جہاد فی سبیل اللہ کے لیے پیدا کیا، ارشاد فرمایا: اللَّـهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ ۗ (الانعام: 124) ’’اللہ ہی خوب جانتاہے کہ کہاں اپنی پیغمبری رکھے۔‘‘ پس دیگر انسانوں پر انھیں بوجہ رسالت ہی فوقیت حاصل ہے۔[3] اللہ تعالیٰ نے دیگر انسانوں پر ان کی پیروی واجب ٹھہرائی ہے، فرمایا: وَمَا أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا لِيُطَاعَ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ (النسائ: 64) ’’اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس لیے کہ اللہ کے حکم سے اس کی فرماں برداری کی جائے۔‘‘ علامہ طحاوی، اہل سنت کا عقیدہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’ہم اولیاء میں سے کسی کو بھی انبیاء علیہم السلام پر فضیلت نہیں دیتے اور ہم عقیدہ رکھتے ہیں کہ ایک نبی تمام اولیاء سے افضل ہے۔‘‘[4] ائمہ کو انبیاء پر فضیلت دینا غلو پرست روافض کا مذہب رہا ہے، جیسا کہ عبدالقاہر بغدادی،[5] قاضی عیاض[6] اور ابن تیمیہ[7] نے اس سے آگاہ کیا ہے۔ ہوبہو یہی عقیدہ اثنا عشری شیعہ کے اندر سرایت کرگیا اور ’’الوسائل‘‘ کے مصنف نے یہ ثابت کیا کہ ائمہ کو انبیاء پر فضیلت دینا شیعی مذہب کے اصول میں شامل ہے۔[8] اور کہا کہ اس سلسلہ میں روایات لاتعداد ہیں۔[9] اور مجلسی کی کتاب ’’بحار الأنوار‘‘ میں ایک باب اس عنوان کے تحت ہے کہ ’’باب تفضیلہم علیہم السلام علی الأنبیاء و علی جمیع الخلق‘‘ ’’ائمہ علیہم السلام کا انبیاء
Flag Counter