Maktaba Wahhabi

596 - 1201
جنگ جمل کے متعلق حسن بن علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی نگاہ تلواروں پر پڑی کہ وہ لوگوں کے جسموں میں اُتر چکی ہیں تو بے قرار ہو کر کہا: ’’اے حسن! کیا یہ سب ہم میں ہو رہا ہے؟ اے کاش! میں اس سے بیس سال قبل مر گیا ہوتا‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا جب واقعہ جمل کو یاد کرتیں تو کہتیں: ’’کاش! میں اس سے کنارہ کش ہونے والے صحابہ کی طرح الگ رہتی اور میرے بطن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دس سے زائد اولادیں ہوتیں، سب کی سب عبدالرحمٰن بن حارث اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما جیسی ہوتیں۔
Flag Counter