Maktaba Wahhabi

110 - 1201
تمھارے لیے زیادہ اچھا اور زیادہ پاکیزہ ہے، پھر اگر نہ پاؤ تو یقینا اللہ بے حد بخشنے والا، نہایت مہربان ہے۔‘‘ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: ’’مُرْہُمْ اَنْ یَّتَصَدَّقُوْا‘‘ ان سے کہو صدقہ دیں۔ علی رضی اللہ عنہ نے پوچھا: کتنا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بِدْیِنْاَرٍ‘‘ ایک دینار۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’فَنِصْفُ دِیْنَارٍ‘‘ تو نصف دینار۔ علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان کے پاس اتنی بھی طاقت نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تب کتنا؟ علی رضی اللہ عنہ نے جواب د یا: ایک جو کے برابر سونا۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر علی سے کہا: ’’إِنَّکَ لَزَہِیْدٌ‘‘ تم بہت کم کرنے والے ہو، پھر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: أَأَشْفَقْتُمْ أَن تُقَدِّمُوا بَيْنَ يَدَيْ نَجْوَاكُمْ صَدَقَاتٍ ۚ فَإِذْ لَمْ تَفْعَلُوا وَتَابَ اللَّـهُ عَلَيْكُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ (المجادلۃ:13) ’’کیا تم اس سے ڈر گئے کہ اپنی سرگوشی سے پہلے کچھ صدقے پیش کرو، سو جب تم نے ایسا نہیں کیا اور اللہ نے تم پر مہربانی فرمائی تو تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانو اور اللہ اس سے پوری طرح باخبر ہے جو تم کرتے ہو۔‘‘ پھر علی رضی اللہ عنہ کہا کرتے تھے، میری وجہ سے اللہ نے اس امت کے یے یہ آسانی پیدا کی۔[1] بعض آیات قرآنیہ کی تفسیر نبوی کی تبلیغ: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بعض آیات کی تفسیر معلوم کی اور اسے لوگوں کے درمیان عام کیا، اس کی چند مثالیں نقل کی جارہی ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: وَتَجْعَلُونَ رِزْقَكُمْ أَنَّكُمْ تُكَذِّبُونَ ﴿٨٢﴾ (الواقعۃ:82) ’’اور تم اپنا حصہ یہ ٹھہراتے ہو کہ بے شک تم جھٹلاتے ہو ۔‘‘ علی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے مذکورہ آیت پڑھی اور فرمایا: ((شُکْرُکُمْ اِنَّکُمْ تُکَذِّبُوْنَ، مُطِرْنَا بِنَوْئِ کَذَا وَ کَذَا، وَ بِنَجْمٍ کَذَا وَ کَذَا۔))[2] ’’تمھاری شکر گزاری کا یہ عالم ہے کہ تم جھوٹ بکتے ہو کہ فلاں اور فلاں نچھتر اور فلاں اور فلاں ستارے کی وجہ سے بارش ملی۔‘‘ تقدیر کے مطابق عمل آسان کردیا گیا ہے: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم بقیع الغرقد میں ایک جنازہ میں تھے، ہمارے درمیان اللہ کے
Flag Counter