Maktaba Wahhabi

111 - 1201
رسول صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور بیٹھ گئے، ہم بھی آپ کے ارد گرد بیٹھ گئے، آپ کے پاس ایک چھڑی تھی، جس سے آپ زمین کریدنے لگے، پھر آپ نے فرمایا: ((مَا مِنْکُمْ مِّنْ أَحَدٍ مِنْ نَفْسٍ مَنْفُوْسَۃٍ إِلَّا وَ قَدْ کَتَبَ اللّٰہُ مَکَانَہَا مِنَ الْجَنَّۃِ وَ النَّارِ، وَاِلَّا وَ قَدْ کُتِبَتْ شَقِیَّۃً أَوْ سَعِیْدَۃٌ۔)) ’’تم میں سے کوئی ایسا نہیں یا کوئی جان ایسی نہیں جس کا ٹھکانہ جنت اور دوزخ میں نہ لکھا گیا ہو، اور یہ بھی کہ وہ نیک بخت ہوگا یا بدبخت۔‘‘ ایک صحابی نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر کیوں نہ ہم اپنی تقدیر پر بھروسہ کرلیں اور عمل چھوڑ دیں، کیوں کہ جس کا نام نیک دفتر میں لکھا ہے وہ ضرور نیک کام کی طرف پلٹے گا اور جس کا نام بدبختوں میں لکھا ہے وہ ضروری بدی کی طرف جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((أَمَّا أَہْلُ السَّعَادَۃِ فَیُیَسَّرُوْنَ لِعَمَلِ أَہْلِ السَّعَادَۃِ، وَ أَمَّا أَہْلُ الشَّقَاوَۃِ فَیُیَسَّرُوْنَ إِلٰی عَمَلِ أَہْلِ الشَّقَاوَۃِ۔)) ’’بات یہ ہے کہ جس کا نام نیک بختوں میں ہے ان کو اچھے کام کرنے میں آسانی معلوم ہوگی اور رہے بدبخت تو انھیں بدبختوں کے کام آسان ہوں گے۔‘‘ پھر آپ نے اس آیت کی تلاوت فرمائی: فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ ﴿٥﴾ وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ ﴿٦﴾ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ ﴿٧﴾ وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ ﴿٨﴾ وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ ﴿٩﴾ فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ ﴿١٠﴾ (اللیل:5-10)[1] ’’پس لیکن وہ جس نے دیا اور ( نافرمانی سے) بچا۔ اور اس نے سب سے اچھی بات کو سچ مانا۔تو یقینا ہم اسے آسان راستہ کے لیے سہولت دیں گے۔ اور لیکن وہ جس نے بخل کیا اور بے پروا ہوا۔اور اس نے سب سے اچھی بات کو جھٹلا دیا۔ تو یقینا ہم اسے مشکل راستہ کے لیے سہولت دیں گے۔‘‘ اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ صحابہ نے کہا، ہم اپنی تقدیر پر کیوں نہ بھروسہ کرلیں اور عمل چھوڑ دیں، جس کی تقدیر میں نیک بختی ہوگی وہ نیک بختوں کا عمل کرے گا اور جس کی تقدیر میں بدبختی ہوگی وہ بدبختوں کا عمل کرے گا۔[2] صحیحین کی ایک روایت میں ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایک دن کی بات ہے، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی، آپ اس سے زمین کرید رہے تھے، اچانک آپ نے سر اٹھایا اوریوں گویا ہوئے: ((مَا مِنْکُمْ مِنْ نَّفْسٍ إِلَّا وَ قَدْ عُلِمَ مَنْزِلُہَا مِنَ الْجَنَّۃِ وَالنَّارِ۔)) ’’تم میں سے کوئی ایسا نہیں ہے جس کا ٹھکانا جنت یا جہنم میں نہ لکھ دیا گیا ہو۔‘‘
Flag Counter