Maktaba Wahhabi

1010 - 1201
٭ مختصر یہ کہ جن روایات کی اسناد میں ضعف ہے ان کے متون بھی درست نہیں ہیں تاہم اگریہ روایات صحیح بھی مان لیں تو بھی بارہ اماموں کی امامت اور ان کے استحقاق خلافت کے لیے کسی صورت میں دلیل نہیں بنتیں۔[1] علامہ مناوی رحمۃ اللہ علیہ اس باب کے تحت مذکورہ احادیث کی شرح میں فرماتے ہیں کہ اگر تم نے اللہ کی کتاب کے احکامات کی پابندی کی اور اس کے منہیات سے رک گئے اور میرے خانوادہ کے طریقہ پر چلے، ان کی سیرت کو اپنایا تو تم ہدایت پر رہے، اور گمراہ نہ ہوئے۔[2] امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نے حدیث کے ضعف کو واضح کرنے کے بعد لکھا ہے کہ ایک گروہ نے اس حدیث کا جواب یہ دیا ہے کہ یہ حدیث اس بات کی دلیل ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت کبھی گمراہی پر اجماع نہیں کرسکتے، آپ فرماتے ہیں کہ ہم بھی یہی کہتے ہیں جیسا کہ قاضی ابویعلیٰ وغیرہ نے کہا ہے۔ مزید آپ نے یہ بھی لکھا ہے کہ پوری امت کا اجماع قرآن، حدیث اور اجماع کے دلائل سے حجت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خانوادہ کل امت نہیں بلکہ بعض امت ہے، پس اجماعِ امت کے ثبوت سے خانوادہ رسول کا اجماع لازم و ثابت ہوتا ہے۔[3] حدیث ثقلین کے یہ الفاظ کہ ((تَرَکْتُ فِیْکُمْ مَا اِنْ تَمَسَّکْتُمْ بِہٖ لَنْ تَضِلُّوْا بَعْدِیْ اَبَدًا کِتَابُ اللّٰہِ وَ عِتْرَتِیْ)) میں تم میں دو چیزیں چھوڑ رہا ہوں، تم جب تک اسے مضبوطی سے پکڑے رہو گے میرے بعد ہرگز گمراہ نہ ہوگے۔ اللہ کی کتاب اور میرے خاندان والے، تو اس حدیث کی صحت و ثبوت میں کلام ہے، اس سلسلہ میں صحیح بات صحیح مسلم میں زید بن ارقم سے ثابت ہے جس میں کتاب اللہ کو مضبوطی سے تھامنے اور خانوادہ نبوت کے احترام و توقیر کا حکم دیا گیا ہے، چنانچہ فرمایا: ((فَخُذُوْا بِکِتَابِ اللّٰہِ وَاسْتَمْسِکُوْا بِہٖ، وَ اَہْلِ بَیْتِیْ اُذَکِّرُکُمُ اللّٰہَ فِیْ اَہْلِ بَیْتِیْ، اُذَکِّرُکُمُ اللّٰہَ فِیْ اَہْلِ بَیْتِیْ… الخ۔)) ’’کتاب اللہ کو لے لواور اسے مضبوطی سے پکڑ لو اور میں تمھیں اپنے اہل بیت کے بارے میں اللہ کو یاد دلاتا ہوں…‘‘ حدیث میں صاف طور سے ظاہر ہے کہ آپ نے جس چیز کو مضبوطی سے پکڑنے کا حکم دیا وہ اللہ کی کتاب ہے ۔ رہے آپ کے اہل بیت تو آپ نے ان کے احترام و توقیر اور انھیں ان کے حقوق دینے کی تلقین فرمائی۔[4] روافض شیعہ کی حدیث ’’ثقلین‘‘ کی نافہمی کا مزید توڑ: ٭ عربی زبان میں ’’عترۃ الرجل‘‘ کا اطلاق کسی آدمی کے اہل خانہ پر ہوتا ہے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اہل بیت
Flag Counter