سسر زاد (شوہر) کہاں ہے؟ فاطمہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ایک معاملہ پر میرے او ران کے درمیان اَن بَن ہوگئی، وہ مجھ سے ناراض ہو کر یہاں سے چلے گئے، میرے پاس قیلولہ بھی نہیں کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے کہا: دیکھو وہ کہاں گئے، وہ صاحب تلاش کرکے لوٹے تو بتایا کہ اے اللہ کے رسول! وہ مسجد میں سو رہے ہیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے، دیکھا تو وہ بے خبر سو رہے ہیں اور نصف چادر زمین پر ہے، اور جسم پر مٹی لگی ہوئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی اللہ عنہ کے جسم سے مٹی جھاڑنے لگے اور کہا: ((قُمْ أَبَا تُرَاب۔))[1]…’’اے ابو تراب! اٹھ جاؤ۔‘‘ اور صحیح بخاری کی روایت ہے کہ واللہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی نے آپ کو اس کنیت سے نوازا ہے۔[2] آپ کی ایک کنیت ابوالحسن والحسین، اور ابوالقاسم، ہاشمی ہے۔[3] نیز ابوالسبطین ایک کنیت ہے۔[4] لقب:…آپ کا لقب امیر المومنین اور چوتھے خلفیۂ راشد ہیں۔[5] پیدائش: اس سلسلہ میں روایات متعدد و مختلف ہیں کہ آپ کی پیدائش کس سن میں ہوئی، چنانچہ حسن بصری کے نزدیک آپ کی ولادت بعثت نبوی سے پندرہ یا سولہ برس پہلے ہوئی۔[6]جبکہ ابن اسحاق کے نزدیک آپ کی ولادت بعثت نبوی سے دس برس پہلے ہوئی۔[7] حافظ ابن حجر نے دوسرے قول کو راجح قرار دیا ہے۔ [8] اور الباقر محمد بن علی نے اس سلسلہ میں دو اقوال نقل کیے ہیں: ایک تو ابن اسحاق کی تحقیق کے مطابق کہ جسے حافظ ابن حجر نے بھی راجح مانا ہے، یعنی بعثت نبوی سے دس برس پہلے۔[9] دوسرا یہ کہ آپ کی ولادت بعثت نبوی کے پانچ سال پہلے ہوئی۔[10]میرا رجحان حافظ ابن حجر اور ابن اسحاق کے قول کی طرف ہے یعنی صحیح تحقیق کے مطابق آپ کی ولادت بعثت نبوی سے دس برس پہلے ہوئی۔ [11]اور فاکہی [12]نے لکھا ہے کہ بنوہاشم میں علی سب سے پہلے ایسے شخص ہیں جو خانۂ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ اور امام حاکم نے لکھا ہے کہ بے شمار اخبار و آثار دلالت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ خانۂ کعبہ میں پیدا ہوئے۔ [13] |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |