Maktaba Wahhabi

1202 - 1201
سوار ہوا۔‘‘ و من لبس النعال و من حذاہا و من قرأ المثانی والمئینا ’’اور جس نے جوتوں کو پہنا اورانھیں راہ خدا میں کاٹ دیا اور جس نے مثانی (سورۂ فاتحہ) اور مئین (سو آیات والی سورتوں) کو پڑھا۔‘‘ فکل مناقب الخیرات فیہ و حب رسول رب العالمین ’’پس بھلائی کی تمام منقبتوں کے وہ مالک تھے اوراللہ رب العالمین کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے محبوب تھے۔‘‘ لقد علمت قریش حیث کانت بانک خیرہا حسبا و دینا ’’قریش جہاں کہیں بھی رہے انھیں اعتراف رہا کہ تو حسب و نسب اور دین کے اعتبار سے ان کا مایہ ناز سپوت ہے۔‘‘ إذا استقبلت وجہ ابی حسین رایت البدر فوق الناظرین[1] ’’اگر تم ابوالحسین کے تابناک چہرہ کو دیکھتے ہو تو ایسالگتا ہے گویا دیکھنے والوں پر بدر کامل چمک رہا ہے۔‘‘ و کنا قبل مقتلہ بخیر نری مولی رسول اللہ فینا ’’ان کی شہادت سے پہلے ہم خیریت سے تھے، انھیں اپنے درمیان رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے دوست کی حیثیت مانتے تھے۔‘‘ یقیم الحق لا یرتاب فیہ و یعدل فی العداء و الاقربینا ’’بلاتردد حق کا نفاذ کرتے تھے، دوست ہو یا دشمن سب کے ساتھ انصاف کرتے۔‘‘ و لیس بکاتم علما لدیہ و لم یخلق من المتجبرینا ’’کسی مخصوص علم کو اپنے پاس چھپایا نہیں اور آپ جابروں میں سے بنائے گئے تھے۔ ‘‘ کان الناس اذا فقدوا علیا نعام حارفی بلد سنینا[2] ’’علی رضی اللہ عنہ کی وفات پر لوگ رنج و الم سے ایسے ہی بے چین و مضطرب ہیں جیسا کہ شتر مرغ کسی قحط زدہ ملک میں۔‘‘ 2۔ اسماعیل بن محمد الحمیری کا مرثیہ: سائل قریشا بہ إن کنت ذا عمہ من کان أثبتہا فی الدین أوتادا ’’اگر تمھیں نہیں معلوم تو اس (علی رضی اللہ عنہ ) کے بارے میں قریش سے پوچھ لو، جو ان میں دین پر سب سے
Flag Counter