Maktaba Wahhabi

262 - 263
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے’’وَاللّٰهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ ‘‘[1](حالانکہ تم کو اور جو تم بناتے ہو اس کو خدا ہی نے پیدا کیا ہے۔)اب رہا یہ سوال کہ اعمال نیک ہوں یا بد‘اچھےہوں یا برے‘سب کے خالق اللہ عزوجل ہیں تو پھر اس کی کیا وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ دنیا میں برے اعمال کی مذمت فرماتے ہیں اور آخرت میں برے اعمال پر سزا دیں گے۔ تو اس کا جواب یہ ہے کہ تمام اعمال کے خالق تو اللہ عزوجل ہیں لیکن اعمال کا کسب بندے کرتے ہیں‘کسب کا معنی یہ ہے کہ بندہ جس کام کو کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ اس میں وہ کام پیدا فرما دیتے ہیں‘پس خلق اللہ عزوجل کا ہے اور کسب بندے کا ہے اور دنیا میں برے کاموں پر جو مذمت ہوتی ہے اور آخر ت میں جو اُن پر عذاب ہوگا‘وہ بندوں کے کسب کے اعتبار سے ہوگا۔لہٰذا یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ بندے اپنے افعال کے خود خالق ہوتے ہیں‘کیونکہ یہ قول قرآن مجید کی آیت الانعام:102 اور الصافات:96 کے خلاف ہے۔ 3۔دن اور رات کے توارد اور دوسرے امور سے اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلائل: ’’أَلَمْ يَرَوْا أَنَّا جَعَلْنَا اللَّيْلَ لِيَسْكُنُوا فِيهِ وَالنَّهَارَ مُبْصِرًا إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ‘‘[2] اس آیت میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت پر دلیل ہے اور اُن کے علم پر اور ان کی تدبیر ار حکمت پر بھی دلیل ہے اور اُن کے کرم اورجود پر دلیل ہے اور اُن کی قدرت وسلطنت پر دلیل ہے اور اس پر بھی دلیل ہے کہ وہ مرنے کے بعد لوگوں کو زندہ فرمائیں گے اور سب لوگ راکھ اور مٹی ہو چکے ہوں گے تو اُن کو زندہ فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے دن کو بنایا ہے تاکہ لوگ اپنی معاشی ضروریات کے حصول کے لیے اس میں گھومیں‘پھریں اورتصرف کریں اور رات کو بنایا ہے تاکہ لوگوں کو راحت اور سکون حاصل ہو۔پس اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اُں کا فضل یہ ہے کہ انہوں نے رات اور دن میں سے ایک کو راحت کے لیے بنایا اور دوسرے کو معاشی ضروریات کے حصول کے لیے بنایا جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے دوسرے آیت میں فرمایا ہے:’’وَمِن رَّحْمَتِهِ جَعَلَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ لِتَسْكُنُوا فِيهِ وَلِتَبْتَغُوا مِن فَضْلِهِ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ‘‘[3](اور اس نے اپنی رحمت سے تمہارے لئے رات کو اور دن کو بنایا تاکہ تم اس میں آرام کرو اور اس میں اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ شکر کرو) اور اللہ تعالیٰ کی نعمت یہ کہ انہوں نے دن کو تمام لوگوں کے لیے حصول معیشت کا سبب بنایا ہے اسی طرح رات کو بھی تمام لوگوں کے لیے راحت کا سبب بنایا ہے اور ایسا نہیں ہے کہ بعض کےلیے دن حصول معیشت کا سبب ہو اور بعض کے لیے رات آرام کا سبب ہو بلکہ اُس کی نعمت سب پر ہے۔ اور اس میں اللہ تعالیٰ کی واحدانیت پر بھی دلیل ہے کیونکہ رات اور دن کے یہ منافع اگر متعدد خداؤں کے کرنے کی
Flag Counter