دینے کے لیے بیٹھ گئے، اتنے میں ایک آدمی نے کہا: علی رضی اللہ عنہ اس سلسلہ میں ہمارے درمیان فیصلہ کر چکے ہیں، اورپھر پورا فیصلہ بتایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی فیصلہ کو درست اور نافذ قرار دیا۔[1] 2: ایک ہی طہر میں ایک عورت کے ساتھ تین افراد کی مجامعت : زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کا بیا ن ہے کہ جب علی رضی اللہ عنہ یمن میں تھے تو آپ کے پاس ایسے تین لوگ حاضر کیے گئے جنھوں نے ایک عورت سے ایک ہی طہر میں مجامعت کی تھی۔ آپ نے ان میں سے دوسے تیسرے کے بارے میں پوچھا : کیا تم اقرار کرتے ہو کہ رحم میں پلنے والی اولاد اس کی ہے ؟ دونوں نے انکار کردیا، اس طرح آپ ہر ایک دوسرے کے ساتھ ملا کر تیسرے کے بارے میں وہی بات دریافت کرتے، لیکن سب نے انکار کردیا۔ آخر میں آپ نے ان سب کے درمیان قرعہ اندازی کیا، اور جس کے نام قرعہ نکلا، اولاد کو اس کی طرف منسوب کردیا، اور اس پر دوثلث دیت تاوان نافذ کیا۔[2] راوی کا کہنا ہے کہ جب اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ واقعہ بتایا گیا تو آپ ہنسنے لگے، یہاں تک کہ آپ کے دانت مبارک دکھائی دیے۔ [3] اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم علی رضی اللہ عنہ کی درست رائے پر مسرت خوشی سے ہنس پڑے تھے کہ اللہ نے انھیں اپنی توفیق سے نوازا اور اسی لیے آپ نے ان کے فیصلہ کو صحیح مانا۔[4] واضح رہے کہ یہاں اس بات کا قوی احتمال ہے کہ ان تینوں افراد کی یہ نازیباحرکت ان کے مسلمان ہونے سے پہلی کی ہو، کیونکہ دین اسلام میں یہ صراحتاً حرام ہے۔ [5] سیّدنا علی رضی اللہ عنہ حجۃ الوداع میں: حجۃ الوداع میں سیّدناعلی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آکر مل گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کے دن اپنے دست مبارک سے (63) اونٹ نحر کیے۔ 63 کا عدد آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کے مطابق تھا ۔ 63 اونٹ نحر کرنے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے اور سو (100) میں جو باقی رہ گئے تھے، وہ علی رضی اللہ عنہ کے سپرد کردیے کہ وہ آپ کی طرف سے ذبح کریں، چنانچہ علی رضی اللہ عنہ نے اس کی تکمیل کی اور عدد مکمل کردیا۔ [6] سیّدنا علی رضی اللہ عنہ اس واقعہ کی تفصیل یوں بیان کرتے ہیں : اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم عرفہ میں ٹھہرے، اپنے پیچھے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کو بٹھائے ہوئے تھے، آپ نے فرمایا: ((ہَذَا الْمَوْقِفُ وَکُلُّ عَرَفَۃَ مَوْقِفٌ۔)) |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |