’’اے اللہ! ابراہیم ( علیہ السلام ) تیرے بندے اور خلیل تھے، انھوں نے مکہ والوں کے لیے برکت کی دعا کی تھی اور میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم تیرا بندہ اور رسول ہوں، میں تجھ سے مدینہ والوں کے لیے دعا کرتا ہوں کہ ان کے مد اور صاع میں مکہ والوں کی طرح برکت عطا فرما، ایک برکت کے ساتھ دو برکتیں جمع ہوجائیں۔‘‘ پریشاني و بے چیني کے وقت کي دعا: سیّدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پریشانی و بے چینی کے وقت مجھے یہ دعا پڑھنے کی تعلیم دی: ((لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ الْحَلِیْمُ الْکَرِیْمُ، سُبْحَانَ اللّٰہِ وَ تَبَارَکَ اللّٰہُ رُبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔))[1] اس حدیث میں تعلق باللہ، اس پر اعتماد کامل اور التجائے خالص کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے، کیوں کہ مصائب و مشکلات کو اللہ کے علاوہ کوئی نہیں دور کرسکتا، کسی پریشان حال کی پکار کو اس کے خالق کے علاوہ کوئی نہیں سن سکتا، اس کے علاوہ اور کوئی جائے پناہ نہیں، لہٰذا ہر مومن و مسلمان کو تمام احوال و ظروف میں اللہ تعالیٰ ہی کی ذات پر کامل اعتماد کرناچاہیے۔ مجھے راز کي ایسي کوئي بات نہیں بتائي جسے لوگوں سے پوشیدہ رکھا ہو: ابوالطفیل سے روایت ہے کہ ہم نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا، ایسی رازداری کی بات بتائیے جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف آپ ہی کو بتایا ہو، آپ نے فرمایا: مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رازداری کی کوئی ایسی بات نہیں بتائی ، جسے دوسرے لوگوں سے پوشیدہ رکھا ہو، البتہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو میں نے فرماتے ہوئے سنا: ((لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ ذَبَحَ لِغَیْرِ اللّٰہِ، وَ لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ آوَی مُحْدِثًا، وَ لَعَنَ اللّٰہُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَیْہِ، وَلَعَنَ اللّٰہُ مَنْ غَیَّرَ تُخُوْمَ الْأَرْضِ۔))[2] ’’اللہ کی لعنت ہے اس شخص پر جس نے غیر اللہ کے لیے ذبح کیا اور اللہ کی لعنت ہے اس شخص پر جس نے کسی بدعتی کو پناہ دی، اور اللہ کی لعنت ہے اس شخص پر جس نے اپنے والدین پر لعنت بھیجی اوراللہ کی لعنت ہے اس شخص پر جس نے زمین کے نشانات کو بدلا۔‘‘ اس حدیث میں اللہ کی لعنت کا مطلب ہے کہ اس کی رحمت سے دوری اور ’’غیر اللہ‘‘ کے لیے دبح کرنے کا مطلب ہے، اللہ کے علاوہ ہر مخلوق حتی کہ اگر کسی نبی، فرشتے یا جنات کے لیے ذبیحہ کیا تو یہ سب اسی حکم میں شامل ہیں، اگر اسلام کی نگاہ میں یہ چیزیں معمولی ہوتیں توان پر اس قدر سخت وعید نہ ہوتی کہ وہ اللہ کی لعنت کا |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |