’’اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت کا ارادہ رکھتی ہو تو آؤ میں تمھیں کچھ سامان دے دوں اورتمھیں رخصت کردوں، اچھے طریقہ سے رخصت کرنا۔ اور اگر تم اللہ اور اس کے رسول اور آخری گھر کا ارادہ رکھتی ہو تو بے شک اللہ نے تم میں سے نیکی کرنے والیوں کے لیے بہت بڑا اجر تیار کر رکھا ہے۔‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ میں آپ کے بارے میں مشورہ کروں، بلکہ میں اللہ، اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اخروی زندگی کو پسند کرتی ہوں، پھر آپ کی دیگر بیویوں نے بھی میری ہی طرح کیا۔[1] 6۔آپ رضی اللہ عنہا کے سبب چند قرآنی آیات کا نزول: آپ رضی اللہ عنہا جن قرآنی آیات کے نزول کا سبب بنیں، ان میں کچھ آیات کا تعلق خاص طور سے آپ کی ذات سے ہے اور کچھ کا تعلق پوری امت محمدیہ سے۔ جو آیات آپ کی ذات کے ساتھ خاص ہیں وہ آپ کی عظمت شان اور رفعت مکان کی ترجمان ہیں، کیونکہ ان میں معاملہ افک میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کی براء ت کی گواہی دی گئی ہے۔ آپ کی صداقت و پاکیزگی کی ترجمان یہ آیات سورہ نور میں آیت نمبر 11 (گیارہ) سے آیت نمبر 26 (چھبیس) تک ہیں۔ آغاز یہاں سے ہوتا ہے: إِنَّ الَّذِينَ جَاءُوا بِالْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ۚ لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم ۖ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ۚ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُم مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ ۚ وَالَّذِي تَوَلَّىٰ كِبْرَهُ مِنْهُمْ لَهُ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿١١﴾ (النور:11) ’’بے شک وہ لوگ جو بہتان لے کر آئے ہیں وہ تمھی سے ایک گروہ ہیں، اسے اپنے لیے برا مت سمجھو، بلکہ یہ تمھارے لیے بہتر ہے۔ ان میں سے ہر آدمی کے لیے گناہ میں سے وہ ہے جو اس نے گناہ کمایا اور ان میں سے جو اس کے بڑے حصہ کا ذمہ دار بنا اس کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔‘‘ اور انتہا یہاں ہوتی ہے: الْخَبِيثَاتُ لِلْخَبِيثِينَ وَالْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَاتِ ۖ وَالطَّيِّبَاتُ لِلطَّيِّبِينَ وَالطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَاتِ ۚ أُولَـٰئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ ۖ لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿٢٦﴾ (النور:26) ’’گندی عورتیں گندے مردوں کے لیے ہیں اور گندے مرد گندی عورتوں کے لیے ہیں اور پاک عورتیں پاک مردوں کے لیے ہیں اور پاک مرد پاک عورتوں کے لیے ہیں۔ یہ لوگ اس سے بری کیے ہوئے ہیں جو وہ کہتے ہیں، ان کے لیے بڑی بخشش اور باعزت روزی ہے۔‘‘ امام ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:یہ محض آپ رضی اللہ عنہا کی خصوصیت ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اہل افک کے تہمتوں |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |