کرو وہی سب سے بہترین و افضل سنت ہے۔‘‘[1] 1۔ اطاعت نبوی کا وجوب اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنن کا التزام اور ان پر کاربند رہنا: امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے اطاعت رسول کے وجوب کی فضا میں پرورش پائی اور اس آیت کو غور سے یاد کیا اور سمجھا: مَّن يُطِعِ الرَّسُولَ فَقَدْ أَطَاعَ اللَّـهَ ۖ (النسائ:80) ’’جو رسول کی فرماں برداری کرے تو بے شک اس نے اللہ کی فرماں برداری کی۔‘‘ اس آیت میں اللہ نے اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت کو ایک قرار دیا ہے اور رسول کی اطاعت کو اپنی اطاعت کے ساتھ واجب ٹھہرایا، گویا بندوں کویہ بتانا مقصود ہے کہ اللہ کی اطاعت اس وقت تک مکمل نہیں ہوسکتی جب تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت نہ کی جائے اس سلسلہ میں بے شمار آیات وارد ہیں۔[2] امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے تربیت پائی، آپ کی اطاعت اور سنتوں پر عمل کے وجوب کو سیکھا اوراس بات پر عمل پیرا رہے کہ اللہ کی طرف سے رسول صلی اللہ علیہ وسلم جو کچھ لے کر آئے اس کی اقتداء کرتے رہیں۔ اتباع نبوی سے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بے شمار احادیث وارد ہیں، جو امت کی اس بات کی طرف رہنمائی کرتی ہیں کہ لوگ جب تک آپ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلتے رہیں گے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے رہیں گے اور آپ کی سنن سے روشنی حاصل کرتے رہیں گے تب تک دنیا و آخرت کی سعادت ان کے حصہ میں آتی رہے گی اور اللہ کے فضل سے وہ کامیاب رہیں گے۔ اس موضوع سے متعلق بے شمار روایات اس اعتبار سے منفرد خصوصیات کی حامل ہیں کہ ان کی عبارتوں میں تنوع اور اسلوب میں انفرادیت ہے اور وہ تمثیلات نبوی پر بھی مشتمل ہیں، پس بلاشبہ یہ خصوصیات اطاعتِ نبوی کی اہمیت پر زور دیتی ہیں اور اس کی حقیقت کو واضح کرتی ہیں۔ مزید برآں وضاحت بھی ایسی کہ اس میں کسی تاویل یا تحریف کرنے والے کو اپنی من مانی تاویل اور فاسد رائے کو داخل کرنے کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں ہے، نیز واضح رہے کہ اگرچہ ان احادیث کی عبارتوں میں تنوع ہے،او ر انھیں متعدد اسلوب میں بیان کیا گیا ہے، لیکن مضمون اور مشمولات کے اعتبار سے تمام روایات متحد ہیں، اور سب کا خلاصہ یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور آپ کی لائی ہوئی شریعت کا اتباع واجب ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مخالفت اور نافرمانی حرام ہے اور اس کا انجام بہت برا ہے۔[3] انھیں احادیث میں سے ایک یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((کُلُّ أُمَّتِيْ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّۃَ إِلَّا مَنْ أَبَی۔)) ’’میری امت کے سارے لوگ جنت میں داخل ہوں گے، سوائے اس کے جس نے (جنت میں جانے |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |