وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ (الحجرات: 9) ’’اور اگر ایمان والوں کے دوگروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دونوں کے درمیان صلح کرا دو۔‘‘ آیت میں اللہ تعالیٰ نے دونوں لڑنے والے گروہوں کو مومن ٹھہرایا، یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اسی عمل کو کفر سے تعبیر کرنا جیسا کہ حدیث میں وارد ہے، ملت سے نکل جانے کے حکم میں نہیں ہے، بلکہ وہ کفراصغر ہے۔ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ’’میرا مقصدیہ ہے کہ ہر قسم کے گناہ کفر اصغر میں آتے ہیں، کیونکہ وہ شکر یعنی عمل بالطاعۃ کے خلاف ہیں۔‘‘[1] تیسرا قاعدہ:… بدعات کا فرق: اسلام نے ہر قسم کی بدعت کی مذمت کی ہے اور بدعتی کو برا ٹھہرایا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ۔))[2] ’’جس نے کوئی ایسا کام کیاجس پر ہمارا امر (طریقہ) نہیں ہے وہ مردود ہے۔‘‘ اور فرمایا: ((إِنَّ أَحْسَنَ الْحَدِیْثِ کِتَابُ اللّٰہِ وَ أَحْسَنَ الْہَدْيِ ہَدْيُ مُحَمَّدٍ صلي الله عليه وسلم وَ شَرَّ الْأُمُوْرِ مُحْدَثَاتُہَا۔))[3] ’’باتوں میں سب سے اچھی بات اللہ کی کتاب ہے، اور طریقوں میں سب سے بہتر طریقہ طریقۂ محمدی ہے اور سب سے بری چیز اس میں نو ایجاد چیزیں ہیں۔‘‘ بدعات کی اتنی شدیدمذمت کے باوجود کچھ لوگ ہوائے نفس میں ڈوب جانے کی وجہ سے بدعات میں لت پت ہوگئے اور شکوک و شبہات ان پر غالب آگئے، تاہم ان سب کا گناہ یکساں نہیں ہے، کیونکہ بدعات بھی یکساں نہیں ہیں، مثلاً تکفیر کی بدعت، پندرہ شعبان کے دن روزہ رکھنے کی بدعت جیسی نہیں ہے، اس لیے کوئی حکم لگانے سے پہلے بدعت اور مبتدع کی نوعیت دیکھنا ضروری ہے کہ آیا کون سی بدعت کفر تک پہنچانے والی ہے اور کون نہیں، کون مبتدع جاہل، مقلد اور اپنی طرف دعوت دینے والا ہے اور کون دعوت دینے والا نہیں ہے، اسی طرح کون کھلے عام بدعت کرتا ہے اور کون پوشیدہ طور سے۔ چوتھا قاعدہ:… تکفیر کے شروط و موانع: یہ سب سے اہم قاعدہ ہے جو اکثر لوگوں کی نگاہوں سے غائب ہوجاتا ہے، اس پر دھیان دینا اور حکم لگاتے وقت اس کی رعایت کرنا از حد ضروری ہے، کیونکہ کبھی کبھار ایک شخص ایسا گناہ کر گزرتا ہے جوکفر ہے، یا ایسی بات کہہ دیتاہے جو کفر ہے، یا ایسا عقیدہ اختیار کرلیتا ہے جو کفر ہے۔ تو کیا صرف اس گناہ، یا بات یا عقیدہ کی بنا پر وہ کافر |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |