مالک رضی اللہ عنہ ہی کا بیان ہے کہ حسن رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سب سے زیادہ مشابہ تھے، جب کہ یہاں حسین رضی اللہ عنہ کو سب سے زیادہ مشابہ بتا رہے ہیں، چنانچہ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے اس کا جواب اس طرح دیا ہے کہ جب حسن رضی اللہ عنہ بقید حیات تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ مشابہ تھے اور ان کی وفات کے بعد ان کے بھائی حسین رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل وشباہت سے قریب تر تھے، یا حسن رضی اللہ عنہ کے علاوہ دیگر لوگوں سے مشابہت میں حسین رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ تھے، اور اس کا بھی احتمال ہے کہ بعض اعضاء میں حسن رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے اور بعض اعضاء میں حسین رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے۔ جیسا کہ ترمذی اور ابن حبان نے ہانی بن ہانی کی سند سے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ سر سے سینے تک حسن اور سینے سے پیر تک حسین رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ مشابہ تھے۔[1] یہ حسین رضی اللہ عنہ کے سلسلہ میں وارد شدہ احادیث میں سے بعض ہیں۔ حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کے مشترکہ فضائل میں وارد شدہ احادیث: ٭ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ان سے عراق کے کسی شخص نے پوچھا: اگر کوئی شخص احرام کی حالت میں مکھی مار دے تو اسے کیا کفارہ دینا پڑے گا؟ اس پر ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: عراق کے لوگ مکھی مارنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ نواسہ رسول کو قتل کرچکے ہیں جن کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ((ہُمَا رَیْحَانَتَایَ مِنَ الدُّنْیَا۔))[2]… ’’یہ دونوں دنیا میں میرے دو پھول ہیں۔‘‘ ٭ سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اَحَبَّہُمَا فَقَدْ اَحَبَّنِيْ، وَ مَنْ اَبْغَضَہُمَا فَقَدْ اَبْغَضَنِيْ، یَعْنِيْ حَسَنَ وَ حُسَیْنَ۔))[3] ’’جس نے ان دونوں (یعنی حسن و حسین) سے محبت کی اس نے گویا مجھ سے محبت کی اور جس نے ان دونوں سے بغض کی اس نے مجھ سے بغض کی۔‘‘ ٭ سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ حسن اور حسین پر پڑی تو کہا: ((اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ اُحِبُّہُمَا فَاَحِبَّہُمَا۔))[4] ’’اے اللہ! مجھے دونوں سے محبت ہے، تو بھی انھیں محبوب بنا لے۔‘‘ ٭ سیّدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ((اَلْحَسَنُ وَ الْحُسَیْنُ سَیِّدَا شَبَابِ أَہْلِ الْجَنَّۃِ۔))[5] |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |