Maktaba Wahhabi

629 - 1201
’’میں عبداللہ بن عمر کے علاوہ کسی ایسے خوش قسمت کو نہیں جانتی جسے اللہ نے لوگوں کے فتنوں سے محفوظ رکھا ہو اور وہ اپنے اسلاف کے طریقہ پر ان کی طرح قائم ہو۔‘‘[1] سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ ہمارے پاس عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما تشریف لائے۔ ہم امید کرنے لگے کہ شاید آپ ہمیں کوئی اچھی حدیث سنائیں گے، ہم میں سے ایک آدمی بڑھ کر ان کے پاس گیا اور کہا: ’’اے ابو عبدالرحمن! ہمیں فتنہ کے ایام میں قتال کرنے کے بارے میں کوئی حدیث سنائیں، اللہ تعالی فرماتا ہے: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقرۃ:193) ’’اور ان سے لڑو، یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے۔‘‘ آپ نے فرمایا: تیری ماں تجھے گم پائے، کیا تم جانتے بھی ہو یہاں فتنہ سے کیا مراد ہے ؟ اس سے مراد یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم مشرکین سے جنگ کرتے تھے اور مشرکین کے دین میں داخل ہونا فتنہ ہوتا تھا۔ حکومت واقتدار کی تمھاری یہ لڑائی وہ فتنہ نہیں ہے۔ [2] اور نافع کا بیا ن ہے کہ ایک آدمی نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: اے ابو عبدالرحمن! کیا آپ اللہ کا یہ فرمان نہیں سنتے: وَإِن طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ۖ (الحجرات: 9) ’’اور اگر ایمان والوں کے دوگروہ آپس میں لڑ پڑیں تو دونوں کے درمیان صلح کرا دو۔‘‘ آپ نے جواب دیا: اگر میں اس آیت کا اعتبار کروں تو قتال نہیں کروں گا، میرے نزدیک اس آیت کریمہ پر عمل کرنا زیادہ پسندیدہ ہے: وَمَن يَقْتُلْ مُؤْمِنًا مُّتَعَمِّدًا فَجَزَاؤُهُ جَهَنَّمُ خَالِدًا فِيهَا (النسائ:93) ’’اور جو کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کرے تو اس کی جزا جہنم ہے، اس میں ہمیشہ رہنے والا ہے ۔‘‘ کیا تم اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان نہیں دیکھتے: وَقَاتِلُوهُمْ حَتَّىٰ لَا تَكُونَ فِتْنَةٌ (البقرۃ:193) ’’اور ان سے لڑو، یہاں تک کہ کوئی فتنہ نہ رہے۔‘‘ عہد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں کہ جب اسلام اپنے ابتدائی دور میں تھا اور آدمی اپنے دین کے لیے آزمائش میں ڈالا جاتا تھا، مخالفین اسے قتل کردیتے یا غلام بنالیتے تھے، اس وقت ہم نے اس آیت پر عمل کیا، یہاں تک کہ اسلام کا بول بالا ہوا اور فتنہ باقی نہ رہا۔ [3] امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے ابن عمراور سعد بن ابی وقاص کے اس موقف پر دونوں کی ستائش کی اور فرمایا: ’’سعد بن مالک اور عبداللہ بن عمر کا موقف دیکھ کر اللہ کی حکمت ودانائی پر عقل حیران ہے، اگر ان دونوں کا
Flag Counter