Maktaba Wahhabi

414 - 1201
بردباری۔ پس جس شخص نے عقل و فہم سے کام لیا اس نے علم کی تہ کو پالیا اور جس نے علم کی تہ کو پالیا اس نے شریعت کے موافق حکم صادر کیا اور جس نے حلم اختیار کیا وہ اپنے کام میں کوئی تقصیر نہیں کرے گا اور لوگوں میں رہ کر اس طرح زندگی بسر کرے گا کہ سبھی اس کے مداح ہوں گے۔ جہاد کی بھی چار شاخیں ہیں: (1) امر بالمعروف (2) نہی عن المنکر (3) مقام راستی میں راست گوئی سے کام لینا (4) فاسقوں کو دشمن سمجھنا۔ جو شخص امر بالمعروف کا حامل ہوا اور اچھی باتوں کا حکم دے اس نے مسلمانوں کی کمر مضبوط کردی، جس نے منہیات سے منع کیا اس نے فاسقین کی ناک زمین پر رگڑ دی اور جس نے صداقت میں استقامت دکھائی اس نے اپنی ذمہ داری پوری کردی ۔جس شخص نے فاسق و فاجر کو دشمن سمجھا اور محض اللہ کی خوشنودی کے لیے ان سے غضب ناک ہوا تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فاسق سے غضب ناک ہوتا ہوا اس شخص پر خوشنودی کی نظر ڈالے گا۔[1] تقویٰ کی حقیقت واضح کرتے ہوئے امیر المومنین علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: گناہوں پر اصرار نہ کرنا اور نیکیوں پر غرور نہ کرنا ہی تقویٰ ہے۔[2] اور فرمایا: اللہ سے خائف رہنا، قرآن پر عمل کرنے، تھوڑے پر قناعت کرنے اور روانگی والے دن (آخرت) کے لیے تیاری کرنے کا نام تقویٰ ہے۔[3] امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو تقویٰ پر ابھارنے کا سخت اہتمام کیا، کیونکہ فرد اور معاشرہ میں اس کے نہایت مفید و عمدہ نتائج برآمد ہوتے ہیں، مثلاً تقویٰ شعار انسان کو اللہ تعالیٰ پسند کرتاہے، فرمایا: إِنَّ اللَّـهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ ﴿٤﴾ (التوبۃ:4) ’’بے شک اللہ متقی لوگوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ تقویٰ شعار انسان کو اللہ کی مدد و معیت حاصل رہتی ہے۔ فرمایا: إِنَّ اللَّـهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوا وَّالَّذِينَ هُم مُّحْسِنُونَ ﴿١٢٨﴾ (النحل:128) ’’بے شک اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو ڈر گئے اور ان لوگوں کے جو نیکی کرنے والے ہیں۔‘‘ تقویٰ شعار انسان ہی قرآن سے فائدہ اٹھاتا ہے۔ فرمایا: ذَٰلِكَ الْكِتَابُ لَا رَيْبَ ۛ فِيهِ ۛ هُدًى لِّلْمُتَّقِينَ ﴿٢﴾ (البقرۃ:2) ’’یہ کتاب، اس میں کوئی شک نہیں، ڈرنے والوں کے لیے سرا سر ہدایت ہے۔‘‘ تقویٰ شعار لوگ شیطان کی ایذاء رسانیوں اور اس کے وسوسوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ فرمایا: إِنَّ الَّذِينَ اتَّقَوْا إِذَا مَسَّهُمْ طَائِفٌ مِّنَ الشَّيْطَانِ تَذَكَّرُوا فَإِذَا هُم مُّبْصِرُونَ ﴿٢٠١﴾ (الاعراف:201)
Flag Counter