رَزَقَہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبُ۔))[1] ’’جس نے استغفار کو لازم کر لیا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ہر رنج سے نجات پانے اور ہر تنگی سے نکلنے کا راستہ آسان کردے گا اور اسے ایسی جگہ سے روزی دے گا کہ جس کا اس نے گمان بھی نہ کیا ہوگا۔‘‘ اور ارشاد الٰہی ہے: أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا اللَّـهَ ۚ إِنَّنِي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ وَبَشِيرٌ ﴿٢﴾ وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوا إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَاعًا حَسَنًا إِلَىٰ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ ۖ (ہود:2-3) ’’یہ کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو، بے شک میں تمھارے لیے اس کی طرف سے ایک ڈرانے والا اور خوش خبری دینے والا ہوں۔اور یہ کہ اپنے رب سے بخشش مانگو، پھر اس کی طرف پلٹ آؤ تو وہ تمھیں ایک معین مدت تک اچھا سازوسامان دے گا اور ہر زیادہ عمل والے کو اس کا زیادہ ثواب دے گا اور اگر تم پھر گئے تو یقینا میں تم پر ایک بہت بڑے دن کے عذاب سے ڈرتاہوں۔‘‘ اس آیت میں اللہ تعالیٰ واضح طور سے فرماتا ہے کہ جو شخص اس کی وحدانیت کا معترف ہوا اور اس سے استغفار کرتا رہا، وہ اپنے مقررہ وقت تک ایسے بندہ کو متاع حسنہ سے نوازتا رہے گا، اور جو اس پر مستزاد خیر و بھلائی کے کام کرے گا اسے اپنے مزید فضل و ثواب سے نوازے گا۔ روایت ہے: ((عَلَیْکُمْ بِلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَالْاِسْتَغْفَارُ فَإِنَّ إِبْلِیْسَ قَالَ: اَہْلَکْتُ النَّاسَ بِالذُّنُوْبِ وَأَہْلَکُوْنِیْ بِلَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہُ وَالْاِسْتَغْفَارِ فَلَمَّا رَأَیْتُ ذٰلِکَ أَہْلَکْتُہُمْ بِالْاَہْوَائِ وَہُمْ یَحْسَبُوْنَ أَنَّہُمْ مُہْتَدُوْنَ۔))[2] ’’لا إلہ إلااللہ کا ذکر اور استغفار لازم پکڑو ابلیس کا کہنا ہے: میں نے لوگوں کو گناہوں سے ہلاک کیا، اور انھوں نے مجھے ’’لا إلہ إلا اللہ‘‘ کے ذکر اور استغفار سے ہلاک کیا۔ جب میں نے لوگوں کو یہ کرتے ہوئے دیکھا تو ان میں نفس پرستی کا بیج بوکر ہلاک کردیا اور وہ یہ سمجھتے رہے کہ وہ ہدایت پر قائم ہیں۔‘‘ عمر بن عبدالعزیز کا قول ہے کہ ’’کوئی بلا اگر نازل ہوتی ہے تو گناہ کی وجہ سے، اور اگر اٹھائی جاتی ہے تو توبہ کی وجہ سے۔‘‘ اسی لیے اللہ تعالیٰ نے فرمایا: الَّذِينَ قَالَ لَهُمُ النَّاسُ إِنَّ النَّاسَ قَدْ جَمَعُوا لَكُمْ فَاخْشَوْهُمْ فَزَادَهُمْ إِيمَانًا |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |