Maktaba Wahhabi

373 - 1201
((اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ خَیْرَ ہٰذَا الشَّہْرِ وَ فَتْحَہُ وَ نَصْرَہُ وَ بَرْکَتَہُ وَ رِزْقَہُ وَ نُوْرَہُ وَ طُہُوْرَہُ وَ ہُدَاہُ وَ اَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہِ وَ شَرِ مَا فِیْہِ وَ شَرِّ مَا بَعْدَہُ۔))[1] ’’اے اللہ میں تجھ سے اس مہینہ کی بھلائی، فتح و نصرت، برکت، رزق، نور، پاکیزگی اور ہدایت و تقویٰ کا طالب ہوں، اور اس مہینا کی برائی اور اس مہینا میں واقع ہونے والی اور اس کے بعد کی برائی سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ ‘‘ آپ سجدوں میں یہ دعا پڑھتے تھے: ((رَبِّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ۔))[2] ’’اے میرے رب میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے مجھے بخش دے۔‘‘ دونوں سجدوں کے درمیان یہ دعا پڑھتے تھے: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ وَ ارْحَمْنِیْ وَاجْبُرْنِیْ وَ ارْزُقْنِیْ۔))[3] ’’اے اللہ! مجھے بخش دے مجھ پر رحم فرما، میری کوتاہیاں کو نیکیوں سے پوری کردے اور مجھے روزی عطا فرما۔‘‘ بازار جانے والے کو نصیحت کرتے کہ جب تم بازار میں داخل ہونا تو یہ دعا پڑھ لینا: ((بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم، تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ وَ لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ إِلَّا بِاللّٰہِ، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ یَمِیْنٍ فَاجِرَۃٍ، وَ صَفْقَۃٍ خَاسِرَۃٍ وَ مِنْ شَرِّ مَا اَحَاطَتْ بِہِ ہٰذِہِ السُّوْقُ۔))[4] ’’اللہ کے نام سے، جو بڑا مہربان، نہایت رحم والا ہے، میں نے اللہ پر توکل کیا ہے، اللہ کے علاوہ کسی کے بس میں کچھ نہیں ہے، اے اللہ میں جھوٹی قسم، نقصان دہ تجارت اور اس بازار کی قباحتوں و برائیوں سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ آپ اکثر کہا کرتے تھے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک ان کلمات سے محبوب ترین کوئی چیز نہیں ہے: ((اَللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ، اَللّٰہُمَّ لَا اَعْبُدُ إِلَّا اِیَّاکَ، اَللّٰہُمَّ لَا اُشْرِکُ بِکَ شَیْئًا، اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ ذُنُوْبِیْ، اِنَّہُ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ۔))[5] ’’اے اللہ تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اے اللہ میں صرف تیری ہی عبادت کرتا ہوں، اے اللہ میں تیرے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتا، اے اللہ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا ہے، مجھے بخش دے، تیرے سوا کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں۔‘‘
Flag Counter