Maktaba Wahhabi

374 - 1201
یہ دعا بھی پڑھتے تھے: ((اَللّٰہُمَّ ثَبِّتْنَا عَلَی کَلِمَۃِ الْعَدْلِ بِالرِّضٰی وَ الصَّوَابِ وَ قِوَامِ الْکِتَابِ، ہَادِیْنَ مَہْدِیِّیِنَ، رَاضِیْنَ مَرْضِیِّیْنَ غَیْرَ ضَالِّیْنَ وَ لَا مُضِلِّیْنَ۔))[1] ’’اے اللہ! ہمیں سچی اور اچھی باتوں پر، نیز قرآن مجید کے احکام پر، راضی رکھ، ہمیں رہنما اور ہدایت یافتہ، اپنے قضاء و قدر پر راضی رہنے والا، نیز دوسروں کے نزدیک پسندیدہ بنا، گمراہ اور گمراہ گر نہ بنا۔‘‘ سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کی دعاؤں میں سے ایک دعا یہ بھی تھی: ((اَللّہُمَّ اَسْئَلُکَ بِرَحْمَتِکَ الَّتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَْیٍٔ، وَبِجَبْرُوْتِکَ الَّتِیْ غَلَبْتَ بِہَا کُلَّ شَْیٍٔ، وَبِعَظْمَتِکَ الَّتِیْ غَلَبْتَ بِہَا کُلَّ شَْیٍٔ وَ سُلْطَانِکَ الَّذِیْ مَلَأْتَ بِہِ کُلَّ شَْیٍٔ، وَبِقُوَّتِکَ الَّتِیْ لَا یَقُوْمُ لَہَا شَْیٌٔ، وَبِنُوْرِکَ الَّذِیْ اَضَائَ لَہُ کُلُّ شَْیٍٔ، وَ بِعِلْمِکَ الَّذِیْ اَحَاطَ بِکُلِّ شَْیٍٔ، وَ بِاسْمِکَ الَّذِیْ یَبِیْدُ کُلَّ شَْیٍٔ، وَ بِوَجْہِکَ الْبَاقِیْ بَعَدَ فَنَائِ کُلَّ شَیْیٍٔ، یَا اَللّٰہُ! یَا رَحْمٰنُ! یَا رَحِیْمُ! اِغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُنْزِلُ النِّقَمَ، وَالذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُوْرِثُ النَّدَمَ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَحْبَسُ الْقَسَمَ، وَ اغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُغَیَّرُ النِّعَمَ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تُنْزِلُ الْبَلَائَ وَ تُدِیْلُ الْاَعَدَائَ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ الَّتِیْ تَحْبِسُ غَیْثَ السَّمَائِ وَ تَرُدُّ الدُّعَائَ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوْبَ الَّتِیْ تَرُدُّنِیْ إِلَی النَّارِ۔))[2] ’’اے اللہ تیری رحمت کے ذریعہ سے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں جو کہ ہر چیز پر وسیع ہے اور تیرے غلبہ و قوت کے واسطہ سے جس سے ساری چیزیں مغلوب ہیں اور تیری عظمت کے واسطہ سے جس کے سامنے ساری چیزیں ہیچ ہیں، اور تیری سلطنت کے واسطہ سے جو ہر چیز میں داخل ہے اور تیری قوت کے واسطہ سے جس کا کوئی مقابل نہیں اور تیرے نور کے واسطہ سے جس سے ہر چیز منور ہے اور تیرے علم کے واسطہ سے جو ہر چیز کومحیط ہے اور تیرے نام کے واسطہ سے جو ہمیشہ رہنے والا ہے اور تیرے چہرہ کے واسطہ سے جو ہر چیز کے فنا ہونے کے بعد بھی باقی رہنے والا ہے۔ اے اللہ! اے رحمن! اے رحیم! میرے ان گناہوں کو معاف فرما دے، جن سے تیری سزائیں آتی ہیں، اور ان گناہوں کو بھی جو باعث شرمندگی ہوتے ہیں اور ان گناہوں کو بخش دے جو روزی کی تقسیم کو روک دیتے ہیں، نعمتوں کو نقمتوں میں بدل دیتے ہیں اور ان گناہوں کو بھی بخش دے جن سے بلائیں نازل ہوتی ہیں، اور دشمنوں کا تسلط ہوتا ہے، اور میرے ان گناہوں سے درگزر فرما دے جو آسمان سے بارش روک دیتے ہیں اور دعاؤں کی قبولیت سے مانع ہوتے ہیں اور ان گناہوں کو بھی معاف فرما جو ہمیں جہنم میں دھکیلنے والے ہیں۔‘‘
Flag Counter