ضرورت ہے۔[1] علی رضی اللہ عنہ موقع بہ موقع اپنے ساتھیوں کو صبر کی تلقین کرتے رہتے، چنانچہ ایک مرتبہ اشعث بن قیس سے فرمایا: تمھاری تقدیر میں جو ہے، وہی ہوگا۔ اگر تم صبر کرلیتے ہو تو اجر ملے گا، اور اگر جزع فزع کرتے ہو تو گناہ گار ہو۔[2] اور فرمایا: ایمان میں صبر کی وہی حیثیت ہے جو سر کی حیثیت جسم میں ہے، اگر سر کاٹ دیاجائے تو جسم کی کوئی حیثیت نہیں رہتی، پھر آپ نے بلند آواز سے کہا: سن لو! جس کے پاس صبر کا ملکہ نہیں اس کے پاس ایمان نہیں۔[3] اور فرمایا: صبر ایک سواری ہے جو کبھی درماندہ نہیں ہوتی، اللہ کے دین میں صبر کا بڑا بلند مقام ہے۔ متعدد آیات میں اللہ نے اس کی اہمیت جتلائی ہے، فرمایا: إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُم بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿١٠﴾ (الزمر:10) ’’صرف صبر کرنے والوں ہی کو ان کا اجر کسی شمار کے بغیر دیا جائے گا۔‘‘ صبر کے فضائل میں متعدد احادیث بھی ثابت ہیں، صبر کی تین اقسام ہیں:(1) اللہ کی اطاعت پر صبر کرنا۔ (2)اللہ کی معصیت سے رک جانے پر صبر کرنا۔(3)مصائب و مشکلات پر صبر کرنا۔ ٭ امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ اپنے جملہ اعمال و حرکات میں خلوص و للہیت کے حریص تھے اور اللہ تعالیٰ کے اس فرمان کی عملی تصویر بننا چاہتے تھے: قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ ۖ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ ۚ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ ﴿٢٩﴾ (الاعراف:29) ’’کہہ دے میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے اور اپنا رخ ہر نماز کے وقت سیدھا رکھو اور اس کے لیے دین کو خالص کرتے ہوئے اس کو پکارو۔ جس طرح اس نے تمھاری ابتدا کی، اسی طرح تم دوبارہ پیدا ہو گے۔‘‘ اور فرمایا: فَمَن كَانَ يَرْجُو لِقَاءَ رَبِّهِ فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا ﴿١١٠﴾ (الکہف:110) ’’پس جو شخص اپنے رب سے ملاقات کی امید رکھتا ہو تو لازم ہے کہ وہ عمل کرے نیک عمل اور اپنے رب کی عبادت میں کسی کو شریک نہ بنائے۔‘‘ اور فرمایا: فَادْعُوا اللَّـهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ﴿١٤﴾ (غافر:14) |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |