Maktaba Wahhabi

916 - 1201
کے سامنے ہماری آیات پڑھے۔‘‘ اور فرمایا: كُلَّمَا أُلْقِيَ فِيهَا فَوْجٌ سَأَلَهُمْ خَزَنَتُهَا أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَذِيرٌ ﴿٨﴾ قَالُوا بَلَىٰ قَدْ جَاءَنَا نَذِيرٌ فَكَذَّبْنَا وَقُلْنَا مَا نَزَّلَ اللَّـهُ مِن شَيْءٍ (الملک: 8،9) ’’جب بھی کوئی گروہ اس میں ڈالا جائے گا، اس کے نگران ان سے پوچھیں گے کیا تمھارے پا س کوئی ڈرانے والا نہیں آیا؟ وہ کہیں گے کیوں نہیں؟ یقینا ہمارے پاس ڈرانے والا آیا تو ہم نے جھٹلا دیا اور ہم نے کہا اللہ نے کوئی چیز نہیں اتاری۔‘‘ اور فرمایا: وَلَوْ أَنَّا أَهْلَكْنَاهُم بِعَذَابٍ مِّن قَبْلِهِ لَقَالُوا رَبَّنَا لَوْلَا أَرْسَلْتَ إِلَيْنَا رَسُولًا فَنَتَّبِعَ آيَاتِكَ مِن قَبْلِ أَن نَّذِلَّ وَنَخْزَىٰ ﴿١٣٤﴾ (طہ: 134) ’’اور اگر ہم واقعی انھیں اس سے پہلے کسی عذاب کے ساتھ ہلاک کر دیتے تو یہ لوگ ضرور کہتے اے ہمارے رب! تو نے ہماری طرف کوئی رسول کیوں نہ بھیجا کہ ہم تیری آیات کی پیروی کرتے، اس سے پہلے کہ ہم ذلیل ہوں اور رسوا ہوں۔‘‘ یہ قرآنی آیات بتاتی ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کا اس وقت تک مواخذہ نہ کرے گا جب تک کہ ان پر حجت نہ قائم ہوجائے اور وہ حق اور صواب کو جان نہ لیں، اسی طرح دیگر شرعی نصوص سے ثابت ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی جاہل سے حتیٰ کہ اگر وہ مسائل عقیدہ سے جاہل ہے تو اتمام حجت تک اس کا مواخذہ نہیں کرے گا، چنانچہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((کَانَ رَجُلٌ یُسْرِفُ عَلٰی نَفْسِہٖ فَلَمَّا حَضَرَہُ الْمَوْتُ قَالَ لِبَنِیْہِ اِذَا اَنَا مُتَّ فَاَحْرِقُوْنِیْ ثُمَّ اطْحَنُوْنِیْ ثُمَّ ذَرُّوْنِیْ فِی الرِّیْحِ فَوَاللّٰہِ لَئِنْ قَدَرَ عَلَیَّ رَبِّیْ لَیُعَذِّبَنِیْ عَذَابًا مَا عَذَّبَہٗ أَحَدًا۔ فَلَمَّا مَاتَ فُعِلَ بِہِ ذٰلِکَ۔ فَاَمَرَاللّٰہَ تَعَالَی الْاَرْضَ فَقَالَ: اجْمَعِیْ مَا فِیْکَ مِنْہٗ، فَفَعَلَتْ فَإِذَا ہُوَ قَائِمٌ۔ قَالَ: مَا حَمَلَکَ عَلٰی مَا صَنَعْتَ، قَالَ مَخَافَتُکَ یَا رَبِّ حَمَلَتْنِیْ فَغَفَرَ لَہٗ۔)) [1] ’’ایک شخص بہت گناہ کیا کرتا تھا جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اپنے بیٹوں سے اس نے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلاڈالنا، پھر میری ہڈیوں کو پیس کر ہوا میں اڑا دینا۔ اللہ کی قسم! اگر میرے رب نے مجھے پکڑ لیا تو مجھے اتنا سخت عذاب کرے گا جو پہلے کسی کو بھی اس نے نہیں کیا ہوگا۔ جب وہ مرگیا تو (اس کی وصیت کے مطابق) اس کے ساتھ ایسا ہی کیا گیا۔ اللہ تعالیٰ نے زمین کو حکم فرمایا کہ اگر ایک ذرہ
Flag Counter