Maktaba Wahhabi

66 - 1201
اور کارناموں کو نکھارنے میں اپنی پوری طاقت لگا دی ہے، پھر بھی مجھے اپنی کم مائیگی کا احساس ہے۔ میں غلطیوں سے پاک اور معصوم نہیں ہوں، اللہ کی رضا جوئی اصل مقصد ہے، اسی سے ثواب کی امید ہے، مدد و توفیق دینے والا وہی ہے، وہ بہترین ناموں والا اور دعاؤں کو سننے والا ہے۔ میں اس کتاب کی تالیف سے بروز ہفتہ بارہ بج کر پچپن (55:12) منٹ پر بوقت نماز ظہر 17/ربیع الآخر 1424ھ مطابق 7/جون 2003ء کو فارغ ہوا۔ ہرحال میں اللہ کا فضل و کرم رہا ہے، اس کے بہترین و پاک ناموں، اور بلند و بالا صفات کے واسطہ سے اس سے دعا کرتا ہوں کہ میرے اس کام کو قبول فرمائے، اسے اپنے بندوں کے لیے کارآمد بنائے، ہر حرف کے بدلے جسے میں نے لکھا ہے ثواب سے نوازے، اسے میرے نیک اعمال میں شامل کرے اور اس حقیر کوشش کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں میرے جن بھائیوں نے بھی میرے دست وبازو کو سہارا دیا ہے انھیں اجر عظیم سے نوازے، ہر مسلمان جو میری اس کتاب کو پڑھے اس سے التماس ہے کہ اپنی نیک دعاؤں میں اس بندۂ عاجز کو نہ بھولے جو اللہ تعالیٰ سے معافی، مغفرت، رحمت اور رضا مندی کا طالب ہے: رَبِّ أَوْزِعْنِي أَنْ أَشْكُرَ نِعْمَتَكَ الَّتِي أَنْعَمْتَ عَلَيَّ وَعَلَىٰ وَالِدَيَّ وَأَنْ أَعْمَلَ صَالِحًا تَرْضَاهُ وَأَدْخِلْنِي بِرَحْمَتِكَ فِي عِبَادِكَ الصَّالِحِينَ ﴿١٩﴾ (النمل:19) اور اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: مَّا يَفْتَحِ اللَّـهُ لِلنَّاسِ مِن رَّحْمَةٍ فَلَا مُمْسِكَ لَهَا ۖ وَمَا يُمْسِكْ فَلَا مُرْسِلَ لَهُ مِن بَعْدِهِ ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ﴿٢﴾ (فاطر:2) و صلی اللہ علی سیدنا محمد و علی آلہ و صحبہ و سلم، سبحانک اللہم وبحمدک أشہد أن لا إلہ إلا أنت استغفرک و أتوب إلیک۔ و آخر دعوانا أن الحمد للہ رب العالمین۔ علي محمد محمد الصّلابي غفر اللّٰہ و لوالدیہ و لجمیع المسلمین 
Flag Counter