Maktaba Wahhabi

63 - 1201
ابن قتیبہ کی ’’عیون الاخبار‘‘ اور نایف معروف کی ’’الأدب الاسلامی فی عہد النبوۃ‘‘ رہی ہیں۔ کتب زہد ورقائق:…اس فن کی کتب سے میں نے زہد و ورع سے متعلق خلفائے راشدین کے اقوال کو منتخب کیاہے، ان میں سب سے اہم علامہ ابن القیم کی کتاب ’’عدۃ الصابرین و ذخیرۃ الشاکرین‘‘ اور انھیں کی ’’مدارج السالکین‘‘ ہے۔ اسی طرح احمد بن عبدالرحمن المقدسی کی ’’مختصر منہاج القاصدین‘‘ بھی کافی اہم ہے۔ کتب فرق ومذاہب:…اس فن میں سب سے اہم ابومحمد بن حزم الظاہری کی کتاب ’’الفصل فی الملل والاہواء والنحل‘‘ اور ڈاکٹر ناصر القفازی کی ’’اصول مذہب الشعیۃ الإمامیۃ الاثنا عشریۃ‘‘ زیر مطالعہ رہی ہیں۔ کتب نظام و حکومت :…اس باب میں میرے نزدیک سب سے اہم کتاب امام کتانی کی ’’نظام الحکومۃ الإسلامیۃ‘‘ہے، جو کہ ’’التراتیب الإداریۃ‘‘کے نام سے معروف ہے، اسی طرح دوسری کتاب ظافر قاسمی کی ’’نظام الحکم فی الشریعۃ و التاریخ الإسلامی‘‘ ہے۔ کتب سیرت و تراجم:…اس فن میں امام ذہبی کی ’’سیر أعلام النبلائ‘‘ عبدالحئی الحنبلی کی ’’شذرات الذہب فی اخبار من ذہب‘‘ابن الاثیر کی ’’أسد الغابۃ‘‘ اور ابوالقاسم اصفہانی کی ’’سیر السلف‘‘ انتخاب مطالعہ رہی ہیں۔ کتب جرح و تعدیل:…اس فن میں حافظ مِزی کی کتاب ’’تہذیب الکمال فی اسماء الرجال‘‘ابن ابی حاتم کی ’’الجرح و التعدیل‘‘ ابن حبان کی ’’الثقات‘‘ اور ابن عدی کی ’’الکامل فی ضعفاء الرجال‘‘ سب سے اہم رہی ہیں۔ کتب تار یخ:…ان میں سب سے اہم مرجع کی حیثیت تاریخ طبری کی ہے، اس کتاب نے ہمارے سامنے تمام تاریخی روایات کو سند کے ساتھ نقل کردیا ہے، خواہ وہ صحیح ہوں، ضعیف ہوں یا موضوع، یا ان کا تعلق عقیدہ و شرعی احکام سے ہو یا ان واقعات سے ہو جو صحابہ سے متعلق ہیں، اس لیے ضروری تھا کہ ان روایات کو جرح و تعدیل کی کسوٹی پر رکھا جائے اور شیعی و رافضی نیز جھوٹے اور مجہول راویوں کو بیان کیا جائے۔ اس سلسلہ میں خالد غیث کی کتاب ’’استشہاد عثمان و وقعۃ الجمل فی مرویات سیف بن عمر فی تاریخ الطبری‘‘ اور ڈاکٹر یحییٰ ابراہیم الیحییٰ کی کتاب ’’مرویات ابی مخنف فی تاریخ الطبری‘‘ اور ڈاکٹر عبدالعزیز نورولی کی کتاب ’’اثر التشیع علی الروایات التاریخیۃ‘‘ نیز اس سلسلہ میں اہم ترین کتب میں ابن کثیر کی ’’البدایۃ والنہایۃ‘‘ سے میں نے استفادہ کیا ہے۔ یہ چند اہم قدیم مصادر ہیں جن کی طرف میں نے رجوع کیا ہے، ساتھ ہی مختلف قسم کے بے شمار جدید مراجع
Flag Counter