Maktaba Wahhabi

501 - 1201
اس کی ملکیت کا شبہ ہو گویا اس مال میں اس کا بھی حصہ ہے۔[1] زید بن دثار سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک ایسا شخص لایا گیا جس نے خمس میں سے چوری کی تھی۔ آپ فرمایا: اس میں اس کا بھی حصہ ہے، اس لیے اس کا ہاتھ نہ کاٹا جائے اور امام شعبی، علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ فرمایا کرتے تھے: جس نے بیت المال سے چوری کی اس کا ہاتھ نہیں کاٹنا ہے۔[2] ج:…آزاد انسان کي چوري: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک جو شخص کسی آزاد انسان کی چوری کرے اس کا ہاتھ کاٹا جائے گا۔ چنانچہ ابن جریج سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے آزاد انسان فروحت کرنے والے کا ہاتھ کاٹا اور فرمایا: آزاد غلام نہیں ہوسکتا۔[3] اس لیے کہ انسان مال کے مقابلہ میں زیادہ قیمتی اور گراں ہے، پس اس کی چوری پر ہاتھ کاٹنا زیادہ مناسب ہے۔[4] د:…جب غلام اپنے آقا کي چوري کرے: سیّدنا علی رضی اللہ عنہ کے نزدیک اگر غلام اپنے آقا کے مال کی چوری کرے تو اس کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا، چنانچہ حکم سے روایت ہے کہ علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اگر غلام میرے مال سے چوری کرلے تو میں اس کا ہاتھ نہیں کاٹوں گا۔[5] ھ:…چوري کا ثبوت کب معتبر ہوگا: ابن قدامہ رحمۃ اللہ علیہ علی رضی اللہ عنہ کا مسلک نقل کرتے ہیں کہ دو گواہوں کی گواہی یا خود چور کے دو مرتبہ اعتراف سے چوری کا حکم ثابت ہوجائے گا۔[6] چنانچہ عکرمہ بن خالد کا بیان ہے کہ علی رضی اللہ عنہ کسی چور کا ہاتھ اس وقت تک نہیں کاٹتے تھے جب تک کہ چوری کے ثبوت میں گواہ نہ پا لیتے۔ آپ چور کو قید رکھتے اور گواہوں سے بیان لیتے، اگر گواہ چور کے خلاف گواہی دے دیتے تو آپ اس کا ہاتھ کاٹتے اور اگر گواہ انکار کرتے تو آپ چور کو چھوڑ دیتے۔ ایک مرتبہ آپ کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا، آپ نے اسے قید کردیا، دوسرے دن اسے اور دو گواہوں کو حاضر کرنے کا حکم دیا، آپ کو اطلاع دی گئی کہ ایک گواہ غائب ہے، تو آپ نے چور کو چھوڑ دیا اور اس کا ہاتھ نہیں کاٹا۔[7] اسی طرح قاسم بن عبدالرحمن اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک آدمی آیا اور کہنے لگا: میں نے چوری کی ہے، آپ نے اسے ڈانٹا اور سخت سست کہا، لیکن اس آدمی نے پھر کہا: میں نے چوری کی ہے۔ تب علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس کا ہاتھ کاٹو، اس نے اپنے خلاف دو مرتبہ گواہی دی ہے، یعنی اقرار کیا ہے، چنانچہ میں نے دیکھا کہ اس کا ہاتھ اس کی گردن میں لٹکا ہوا تھا۔[8]
Flag Counter