معقل بن قیس الریاحی، مالک بن خبیب الیربوعی، اصبغ بن نبانہ المشاجعی اور سعید بن ساریہ بن مرہ الخزاعی قابل ذکر ہیں۔ پولیس کی سماجی ذمہ داریوں میں یہ بات بھی شامل ہوتی تھی کہ وہ محتاجوں کی مدد کریں، جس کا کوئی پرسان حال نہ ہو اس کی خبرگیری اور تعاون کریں، بھٹکے ہوؤں کو راستہ دکھائیں، مسکینوں کو کھانا کھلائیں، ضرورت مندوں کو تعاون کی پیش کش کریں، عوام کے ساتھ نرمی اور رحم دلی کا مظاہرہ کریں اور ایسے تمام انسانی اعمال خیر میں حصہ لیں جن سے اللہ کی رضا مطلوب ہوتی ہے۔ ان تمام احوال و وقائع سے معلوم ہوتا ہے کہ عہد خلافت راشدہ کا نظامِ امن انسانی معاشرہ کو عمومی خدمات پہنچا کر نہایت مہذب کردار ادا کر رہا تھا، اس کادائرہ کار صرف نظام امن کی بقاء تک محدود نہ تھا، بلکہ اسے دیگر ذمہ داریوں کے مقابلہ میں اوّلین حیثیت حاصل تھی۔ |
Book Name | سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ شخصیت اور کارنامے |
Writer | ڈاکٹر علی محمد محمد الصلابی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | فضیلۃ الشیخ شمیم احمد خلیل السلفی |
Volume | |
Number of Pages | 1202 |
Introduction |