Maktaba Wahhabi

432 - 1201
((إِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْعَبْدَ التَّقِیَّ الْغَنِیَّ الْخَفِیَّ۔))[1] ’’اللہ تعالیٰ متقی، بے نیاز اور گم نام بندہ کو پسند کرتا ہے۔‘‘ (2) نبي اکرم صلي الله عليه وسلم کي نفلي عبادات : عاصم بن حمزہ کا بیان ہے کہ ہم نے علی رضی اللہ عنہ سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی دن کی نفلی عبادات کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ نے فرمایا: تم لوگ اس پر مداومت نہیں کرسکو گے، ہم نے کہا: آپ ہمیں اس کے بارے میں ضرور بتائیں، ہم جتنا کرسکیں گے کریں گے، چنانچہ آپ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب فجر کی نماز سے فارغ ہوتے تو تھوڑی دیر ٹھہرے رہتے، یہاں تک کہ جب سورج مشرق سے طلوع ہو کر اتنی بلندی پر پہنچ جاتا کہ جتنی بلندی کا فاصلہ عصر کی نماز کے بعد مغرب کی طرف سے ہوتا ہے۔ پھر آپ کھڑے ہوتے اور دو رکعت نماز پڑھتے، پھر ٹھہرجاتے یہاں تک کہ جب سورج مشرق کی طرف سے اتنی بلندی پر پہنچ جاتا جتنی بلندی پر ظہر کے وقت مغرب کی طرف سے ہوتا، پھر آپ کھڑے ہوتے اور چار رکعت پڑھتے سورج ڈھلنے کے بعد، ظہر سے پہلے چار رکعت اور ظہر کے بعد دو رکعت اور عصر سے پہلے چار رکعت، چار رکعت کے درمیان فصل کرتے ہوئے ہر دو رکعت کے بعد سلام پھیرتے۔ اللہ کے مقرب ملائکہ ، انبیاء اور ان کے پیروکار مومنوں اور مسلمانوں پر سلامتی بھیجتے۔ راوی کا بیان ہے کہ پھر علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ سولہ (16) رکعتیں دن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نفلی نمازیں ہوئیں، شاذ و نادر لوگ ملیں گے جو اس کی پابندی کرتے ہوں۔[2] امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ نے ایک دوسرے مقام پر وتر کی نماز کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عمل کو اس طرح بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کی ابتدائی، اوسط اور آخری تینوں اوقات میں وتر کی نماز پڑھی، آپ کے وتر سحر کے وقت ختم ہوئے۔[3] نماز کے اختتام پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل کو بیان کرتے ہوئے علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے سلام پھیرتے تو یہ دعا پڑھتے: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ مَا قَدَّمْتُ وَ مَا أَخَّرْتُ وَ مَا اَسْرَرْتُ وَ مَا أَعْلَنْتُ وَ مَا أَسْرَفْتُ وَ مَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِہِ مِنِّیْ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَأَنْتَ الْمُوَخِّرُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ۔))[4] ’’اے اللہ میرے پہلے اور پچھلے، پوشیدہ اور ظاہر گناہ معاف فرما اور جن کاموں میں مجھ سے زیادتی ہوئی
Flag Counter