Maktaba Wahhabi

398 - 1201
ان مقاصد میں کسی اعتبار سے یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ قبر کی زیارت کرنے والا قبر والے سے اپنی حاجت برآری کے لیے دعا و عاجزی کرے، اس نیت سے کسی بھی قبر کی زیارت کرنا سنت نبوی اور آداب زیارت قبر کے خلاف ہے۔جسے علماء نے بیان کیا ہے۔ [1] ابن العربی سفر کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’من جملہ اغراض و مقاصد میں سے ایک بنیادی مقصد یہ ہے کہ برادران اسلام کے حالات معلوم کیے جائیں اور ان کی خبرگیری کی جائے اور یہ اس صورت میں جب کہ وہ باحیات ہوں اور اگر وہ وفات پاچکے تو ان کی قبر کی زیارت کی جائے اور ان کے لیے رحم کی دعا کی جائے تاکہ مرنے والے زندوں سے مستفید ہوں۔ میت سے انتفاع کا قصد نہ کیا جائے کیونکہ یہ بدعت ہے۔‘‘ [2] بلکہ حاجت برآری کی امید سے قبر کی زیارت کرنا ہی وہ شرکیہ عمل ہے جس سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ کو منع فرمایا تھا، چنانچہ ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوۂ حنین کے لیے جارہے تھے تو مشرکین کے ایک متبرک درخت ’’ذات انواط‘‘ سے آپ کا گزر ہوا، اس درخت پر وہ لوگ اپنا اسلحہ وغیرہ لٹکاتے تھے، صحابہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے مطالبہ کیا کہ اے اللہ کے رسول اسی طرح کا ’’ذات انواط‘‘ ہمارے لیے بھی بنا دیں، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (( سُبْحَانَ اللّٰہِ ہٰذَا کَمَا قِیْلَ لِمُوْسٰی: اِجْعَلْ لَّنَا اِلٰہًا کَمَا لَہُمْ اٰلِہَۃٌ وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ لَتَرْکَبُنَّ سُنَّۃَ مَنْ کَانَ قَبْلَکُمْ۔))[3] ’’سبحان اللہ! یہ مطالبہ تو ایسا ہی ہے جیسا کہ موسیٰ ( علیہ السلام ) سے کہا گیا تھا کہ ہمارے لیے بھی ایک معبود بنا دیں جیسا کہ ان کے معبود ہیں۔ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم ان لوگوں کے طریقہ پر ضرور باضرورچلو گے جو تم سے پہلے تھے۔‘‘ یہ حدیث بتاتی ہے کہ کسی جگہ، درخت، عمارت یا کوئی بھی ایسی چیز جس کا تعلق جاہلی عقیدہ سے ہو، شفایابی یا حاجت برآری کی امید سے اس کی تعظیم کرنا حرام ہے، لوہا، لکڑی، پتھر، استہان، آستانہ وغیرہ یا اس طرح کی کوئی بھی چیز جو طویل مدت تک رہنے والی ہو، یا جلد ہی ختم ہوجانے والی ہو جس کا احترام کیا جاتا ہو اور جاہلی عقائد و عبادات میں اس کی کوئی حیثیت رہی ہو اس کا استعمال جائز نہیں ہے۔[4] تاریخ بتاتی ہے کہ جاہلی عقائد و عبادات سے قبر کا گہرا رشتہ ہے، بلکہ اگر یہ کہا جائے کہ قبریں جاہلی عقائد کا ایک
Flag Counter