Maktaba Wahhabi

309 - 1201
ہاتھ بڑھائیں، چنانچہ علی رضی اللہ عنہ نے ہاتھ بڑھایا اور طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیعت کی۔[1] اسی طرح عبدخیر الخیوانی سے روایت ہے کہ وہ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس کھڑے ہوئے اور کہا: اے ابو موسیٰ! کیا ان دونوں نے یعنی طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما نے علی رضی اللہ عنہ سے بیعت کی تھی؟ ابو موسیٰ نے جواب دیا: ہاں۔[2] اپنے وقت کے مایہ ناز محقق وامام ابن العربی رحمۃ اللہ علیہ صراحتاً اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہیں کہ طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما نے مجبور ہو کر علی رضی اللہ عنہ کی خلافت پر بیعت کی تھی، یہ بات نہ ان دونوں کے شایان شان ہے، اور نہ ہی علی رضی اللہ عنہ کے۔ آپ لکھتے ہیں: ’’اگر کوئی یہ کہے کہ طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما نے مجبور ہو کر بیعت کی تھی، تو ہم اس سے کہیں گے کہ اللہ کی پناہ ہرگز ایسا نہیں ہوسکتا کہ وہ دونوں علی رضی اللہ عنہ کی بیعت خلافت پر مجبور کیے گئے ہوں، یا علی رضی اللہ عنہ کو مجبور کیا گیا ہو جن کے ہاتھ پر ان دونوں نے بیعت کی اور اگر ان دونوں کو بیعت پر مجبور ہی کیا گیا ہو تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ معاملہ صرف ایک دو آدمیوں کا ہے۔ ان کی بیعت منعقد اور صحیح ہوگی کیونکہ بیعت عامہ ایک یا دو آدمیوں کے بغیر بھی منعقد ہوجاتی ہے، بقیہ لوگ جنھوں نے بیعت کی وہ اس بیعت اور اطاعت امام کے پابند ہوں گے۔ رہے مخالفت کرنے والے ایک دو لوگ تو ازروئے شرع بیعت کے لیے مجبور ہیں، اور اگر ان دونوں حضرات نے بیعت نہیں کی تو اس سے ان پرکوئی اثر نہیں پڑتا اور نہ ہی امام کی بیعت کی درستگی پر کوئی فرق پڑتا ہے۔ جس نے یہ کہا کہ بیعت کا آغاز مفلوج ہاتھ نے کیا، جس کی وجہ سے معاملہ پورا نہیں ہوا[3] تو یہ اس شخص کا گمان ہے جس کی نگاہ میں بیعت کرنے والے پہلے شخص طلحہ رضی اللہ عنہ تھے، حالانکہ یہ بات خلاف واقع ہے۔[4] لیکن اگر وہ شخص طلحہ رضی اللہ عنہ کے اس قول کو لے کر ہم پر اعتراض کرے کہ ’’بَایَعْتُ وَاللَّجُّ عَلٰی قفیّ‘‘ یعنی میں نے اس حالت میں بیعت کی کہ تلوار میری گردن پر لٹک رہی تھی۔[5] اس پر ہمارا جواب یہ ہے کہ یہ ایسے شخص کا وضع کردہ ہے جو قریش کی لغت سے واقف نہیں ہے۔ قریش کی لغت کو ہذیل کی لغت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ القفا، الہویٰ کے وزن پر قریش کے یہاں استعمال ہوتا ہے۔ قفی ہوی کے وزن پر ہذیل کی لغت ہے، قریش کی لغت کے مطابق قفاي ہونا چاہیے۔[6] گویا اس جھوٹ کے لواحق اور سوابق پر غور کیے بغیر یہ کارستانی کی
Flag Counter