Maktaba Wahhabi

100 - 1201
’’بے شک تمھارا رب اللہ ہے، جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں پیدا کیا، پھر وہ عرش پر بلند ہوا، رات کو دن پر اوڑھا دیتا ہے، جو تیز چلتا ہوا اس کے پیچھے چلا آتا ہے اور سورج اور چاند اور ستارے (پیدا کیے) اس حال میں کہ اس کے حکم سے تابع کیے ہوئے ہیں، سن لو! پیدا کرنا اور حکم دینا اسی کا کام ہے، بہت برکت والا ہے اللہ جو سارے جہانوں کا رب ہے۔‘‘ اوریہ کہ اس کائنات میں چھوٹی بڑی ظاہر یا پوشیدہ غرض یہ کہ ساری نعمتیں اللہ ہی کی طرف سے ہیں: وَمَا بِكُم مِّن نِّعْمَةٍ فَمِنَ اللَّـهِ ۖ ثُمَّ إِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فَإِلَيْهِ تَجْأَرُونَ ﴿٥٣﴾ (النحل:53) ’’اور تمھارے پاس جو بھی نعمت ہے وہ اللہ کی طرف سے ہے، پھر جب تمھیں تکلیف پہنچتی ہے تو اسی کی طرف تم گڑگڑاتے ہو۔‘‘ اللہ کا علم ہر چیز کو محیط ہے، زمین و آسمان کی کوئی باریک سے باریک چیز حتی کہ انسان جو بولتا ہے یا جسے دل میں رکھتا ہے، کوئی بھی چیز اس سے پوشیدہ نہیں ہے، وہ اپنے فرشتوں کے ذریعہ سے انسان کے تمام اعمال کو چھوٹے ہوں یا بڑے کتاب میں لکھتا رہتا ہے، مناسب گھڑی اور مناسب وقت میں اسے اس کے سامنے کھولے گا: مَّا يَلْفِظُ مِن قَوْلٍ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ ﴿١٨﴾ (قٓ:18) ’’وہ کوئی بھی بات نہیں بولتا مگر اس کے پاس ایک تیار نگران ہوتا ہے ۔‘‘ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے یہ تعلیم پائی کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی مرضی اور ان کی خواہشات کے خلاف کچھ چیزوں کے ذریعہ سے انھیں آزماتا ہے، تاکہ انسان کو ان کی اصلیت بتا دے کہ ان میں کون ہے جو ظاہر و باطن ہر اعتبار سے خود کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کردے اور اس کی قضاء اور قدر پر راضی ہو جائے، پھر وہ اس لائق بن سکے کہ خلافت، امامت اور قیادت کی باگ ڈور سنبھالے۔ او رکون ہے جو اللہ کی قضاء و قدر پر غصے اور ناراض ہوجاتا ہے، پھر وہ کسی چیز کا حق دار نہیں بن سکتا اور نہ اسے کوئی چیز سونپی جاسکتی ہے: الَّذِي خَلَقَ الْمَوْتَ وَالْحَيَاةَ لِيَبْلُوَكُمْ أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلًا ۚ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْغَفُورُ ﴿٢﴾(الملک:2) ’’وہ جس نے موت اور زندگی کو پیدا کیا، تاکہ تمھیں آزمائے کہ تم میں سے کون عمل میں زیادہ اچھا ہے اور وہی سب پر غالب، بے حد بخشنے والا ہے۔‘‘ جو شخص اللہ تعالیٰ کی پناہ چاہتا ہے، اس کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے اور ہر کام میں اللہ کے حکم پر عمل کرنے کو تیار رہتاہے، اللہ اسے اپنی توفیق، تائید اور نصرت سے نوازتا ہے: إِنَّ وَلِيِّيَ اللَّـهُ الَّذِي نَزَّلَ الْكِتَابَ ۖ وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّالِحِينَ ﴿١٩٦﴾ (الاعراف:196) ’’بے شک میرا یارو مدد گار اللہ ہے، جس نے یہ کتاب نازل کی ہے اور وہی نیکوں کا یارو مدد گار بنتا ہے۔‘‘
Flag Counter