Maktaba Wahhabi

594 - 1201
حکومت کے لیے اعلیٰ عہدیداران کی ذہن سازی کرے ۔ جاپانی سماج اس تجربہ سے خوب استفادہ کررہا ہے، جب کہ اس کی تائید اور نصیحت ہمیں امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کی اس تحریر میں صاف صاف دکھائی دے رہی ہے جسے آپ نے مالک بن اشتر کے نام لکھا تھا، فرماتے ہیں: ’’پھر ان کے حالات کی اس طرح دیکھ بھال کرنا جس طرح ماں باپ اپنی اولاد کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔‘‘ لہٰذا ہر ذمہ دارکے لیے ضروری ہے کہ اپنے ماتحت کارندوں سے باپ بیٹوں جیسا برتاؤ کرے، ان پر نگاہ رکھے، غلطی کرنے پر معافی کو تر جیح دے، سز ادے تو تربیت کے انداز میں دے۔ یہ تھیں امیر المومنین علی رضی اللہ عنہ کی انتظامی فکر کی چند سرخیاں جو ہر حکومت کو درکار ہوتی ہیں۔  
Flag Counter