Maktaba Wahhabi

355 - 1201
’’اور رحمان کے بندے وہ ہیں جو زمین پر نرمی سے چلتے ہیں اور جب جاہل لوگ ان سے بات کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں سلام ہے۔‘‘ بلاشبہ اس آیت میں خاکسار و متواضع انسانوں کی عبودیت کے حوالہ سے بڑی مدح سرائی کی گئی ہے اوریہ ان کے لیے کافی شرف و اہمیت کی بات ہے؛ اس لیے کہ اللہ سبحانہ تعالیٰ کے لیے کمال عبودیت کی شہادت خود اللہ کی زبانی، ایسے انسانوں کے لیے عظیم فضل و شرف کی بات ہے اور ایسا انسان اس کے پسندیدہ بندوں میں اعلیٰ درجہ پر فائز ہے، چنانچہ خدا رسیدہ لوگ عبودیت ہی کے حوالہ سے ایک دوسرے پر فخر جتاتے ہیں، جیسا کہ شاعر کہتا ہے: وَمِمَّا زَادَنِیْ شَرَفًا وَتِیْہَا وَکِدْتُّ بِأَخْمُصِیْ أَطَأُ الثُّرَیَّا ’’اور جس چیز نے میری عظمت و حوصلہ کو دوبالا کیا، اور میں اس پر اس احساس تک پہنچا کہ اپنی ایڑیوں سے ثریا کو کچل دوں۔‘‘ دُخُوْلِیْ تَحْتَ قَوْلِکَ یَا عِبَادِیْ وَأَنْ صَیَّرْتَ أَحْمَدَ لِیْ نَبِیًّا[1] ’’(وہ چیز یہ ہے کہ) تیرے (مشفقانہ خطاب) یا عبادی یعنی اے میرے بندوں میں، میں شامل ہوں، اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا نبی بنایا۔‘‘ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہر اعتبار سے اس عظیم اخلاق حسنہ کی بلند چوٹی پر فائز تھے، اس پر ہمیں کوئی حیرت نہیں ہونا چاہیے اس لیے کہ آپ کو آپ کے رب نے ادب سکھایا تھا، اور خوب اچھی طرح سکھایا تھا، اسی ادب ربانی کا ایک حصہ اس اخلاق حسنہ کی بھی تعلیم تھی جسے ان الفاظ میں پڑھایا گیا تھا: لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ﴿٨٨﴾ (الحجر:88) ’’اپنی آنکھیں اس چیز کی طرف ہرگز نہ اٹھا جس کے ساتھ ہم نے ان کے مختلف قسم کے لوگوں کو فائدہ دیا ہے اور نہ ان پر غم کر اور اپنا بازو مومنوں کے لیے جھکادے۔‘‘ اور فرمایا: وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ﴿٢١٥﴾ (الشعرائ:215) ’’اور اپنا بازو اس کے لیے جھکا دے جو ایمان والوں میں سے تیرے پیچھے چلے۔‘‘ آیت کریمہ میں وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ’’بازو جھکائے رکھنے‘‘ کا مطلب ہے کہ مومن سے تواضع سے پیش آئیے اوران کے ساتھ نرمی کیجیے۔[2] چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اخلاق فاضلہ کو کماحقہ ادا کیا اور آپ کی گھریلو، معاشرتی اور ذاتی زندگی میں ہر وقت اور ہر جگہ اس کے اثرات دیکھنے میں آئے، آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ
Flag Counter