Maktaba Wahhabi

2 - 263
باب اول:(زیرِمطالعہ کتب تفاسیرومصنفین کا تعارف): اس باب میں دو فصول ہیں۔ فصل اول صاحب جواہرالقرآن اور تفسیر جواہر القرآن کے تعارف ومنہج واسلوب پر اور فصل ثانی صاحب تبیان الفرقان اور تبیان الفرقان کےتعارف،اسلوب اور خصائص پر مشتمل ہوگی۔ باب دوم:(قرآنی دلائل توحید اور منتخب تفاسیر): یہ باب تین فصول پر مشتمل ہے۔ پہلی فصل میں وجودِ باری تعالیٰ سے متعلقہ مباحث کو، دوسری فصل میں وحدانیت الٰہ اور قدرت الٰہیہ سے متعلق ابحاث کو اورفصل سوم میں معبودیت الٰہ سے متعلق مباحث درج کی گئی ہیں۔ باب سوم:(تردید شرک اور قرآنی دلائل): یہ باب بھی تین فصول پر مشتمل ہے۔ فصل اول میں شرک فی الذات کی تردید میں قرآنی دلائل اور مباحث کو،فصل دوم میں شرک فی الصفات اور فصل سوم میں شرک فی الافعال کی مباحث اور دلائل کو بیان کیا گیا ہے۔ میں نے اپنے پورے کام کو مکمل تحقیق اور محنت سے پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں جو خوبی ہے وہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور اسی کی طرف سے ہے اور جو اس میں غلطی وکوتاہی ہے وہ انسان ہونے کے ناطے میری طرف سے ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ اس کارِ خیر کو شرف قبولیت سے نوازے آمین۔
Flag Counter