Maktaba Wahhabi

1189 - 1201
بھیجا تاکہ اسے تمام ادیان پر غالب کریں، اگرچہ مشرکین کو یہ چیز ناگوار ہو۔‘‘ پھر کہا کہ میری نماز، میری قربانی،میرا جینا اور میرا مرنا سب اس اللہ رب العالمین کے لیے ہے جس کا کوئی شریک نہیں، میں اسی بات کاحکم دیا گیا ہوں اور میں مسلمانوں میں سے ہوں، پھر اے حسن! تمہیں اور میری تمام اولاد اور گھر والوں کو، سب کو میری وصیت ہے کہ تم سب لوگ اپنے رب، یعنی اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا اور مسلمانوں کی موت مرنا، اللہ کی رسی کو تم سب مضبوطی سے پکڑ لینا اورآپس میں احتلاف نہ کرنا، کیونکہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ((إِنَّ صَلَاحَ ذَاتَ الْبَیْنِ أَفْضَلُ مِنْ عَامَۃِ الصَّلَاۃِ وَ الصِّیَامِ۔)) ’’یعنی آپسی میل محبت نفلی نمازوں اور روزوں سے افضل ہے۔‘‘ دیکھو اپنے قرابت داروں کے ساتھ صلہ رحمی کرنا، اللہ تعالیٰ بروز قیامت تمھارا حساب تم پر آسان کردے گا، خبردار! یتیموں کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہنا، انھیں کھانے پینے کی تکلیف نہ دینا، تمھاری موجودگی میں وہ ضائع نہ ہوں اور سنو، اپنے پڑوسیوں کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا، کیونکہ وہ تمھارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت میں ہیں، جن کے بارے میں آپ برابر اتنی وصیت فرماتے رہے کہ ہمیں گمان ہونے لگا کہیں آپ پڑوسی کو پڑوسی کا وارث نہ بنا دیں۔ اور سنو، قرآن کے بارے میں اللہ کو یاد رکھنا، تمھارے علاوہ کوئی دوسرا اس پر عمل کرنے میں تم پر سبقت نہ لے جائے اور یاد رکھو نماز کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا کیونکہ وہ تمھارے دین کا ستون ہے۔ اور اللہ سے خبردار رہو اس کے گھر کے بارے میں کہ جب تک تم زندہ رہو وہ خالی نہ ہونے پائے، اگر اسے خالی چھوڑ دیا گیا تو پھر تمھیں مہلت نہ دی جائے گی اوراپنے اموال اور اپنی جانوں کے ذریعہ سے اللہ کے راستہ میں جہاد کرتے رہنا، زکوٰۃ کے بارے میں اللہ سے غافل نہ ہونا کیونکہ وہ اللہ کے غصہ کو بجھا دیتی ہے، اپنے نبی کے ذمیوں کے بارے میں اللہ سے خوف رکھنا، وہ تمھارے درمیان رہتے ہوئے ظلم کا نشانہ نہ بنیں اور اپنے نبی کے صحابہ کے بارے میں اللہ کو نہ بھولنا کہ ان کے اکرام و اعزاز کا حکم تمھارے نبی نے دیا ہے۔ فقراء و مساکین کے بارے میں اللہ سے ڈرتے رہنا اورانھیں اپنی کمائی میں شریک بنالینا، لونڈی وغلام کے بارے میں اللہ کو نہ بھولنا، نماز، نماز سے ہرگز ہرگز غافل نہ ہونا، اللہ کی خاطر کسی ملامت گر کی ملامت کی پرواہ نہ کرنا، کیونکہ وہ تمھارا برا چاہنے والے اور تمھارے خلاف بغاوت کرنے والے کے لیے کافی ہوگا۔لوگوں سے اسی طرح اچھی بات کہو جس طرح اس نے تمھیں حکم دیا ہے، بھلائیوں کا حکم دینے اور برائیوں سے روکنے سے باز نہ آنا، ورنہ کہیں ایسا نہ ہو جائے کہ تم میں برے لوگ تمھارے حاکم بن جائیں اور پھر تم ان سے خلاصی کی دعائیں مانگو اور وہ قبول نہ کی جائیں۔ ایک دوسرے سے میل محبت اور اتفاق و مدد کو لازم کرلو، قطع تعلقی، اختلاف و تفرقہ بازی سے اپنے آپ کو بچاؤ، نیکی اور تقویٰ پر ایک دوسرے کی مدد کرو، گناہ اور سرکشی پر کسی کے معاون نہ بنو، اللہ سے ڈرو، اللہ سخت سزا دینے والا ہے، اللہ تم اہل بیت کو محفوظ رکھے اور تم میں تمھارے نبی (کی سنت) کو محفوظ رکھے اب میں تمھیں اللہ کے حوالہ کرتا ہوں، السلام
Flag Counter