Maktaba Wahhabi

1035 - 1201
إِنَّ الَّذِينَ تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّـهِ عِبَادٌ أَمْثَالُكُمْ ۖ فَادْعُوهُمْ فَلْيَسْتَجِيبُوا لَكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ ﴿١٩٤﴾ (الاعراف: 194) ’’بے شک جنھیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ تمھارے جیسے بندے ہیں، پس انھیں پکارو تو لازم ہے کہ وہ تمھاری دعا قبول کریں، اگر تم سچے ہو۔‘‘ ان تمام آیات میں اللہ تعالیٰ نے کہیں بھی اپنی عبادت اور دعا کے لیے اپنے اور اپنے بندوں کے درمیان کسی بھی ولی یا مقرب فرشتے یا نبی مرسل کو واسطہ بنانے کا کوئی حکم نہیں دیا، بلکہ یہ سب کے سب اللہ کے بندے ٹھہرے، فرمایا: لَّن يَسْتَنكِفَ الْمَسِيحُ أَن يَكُونَ عَبْدًا لِّلَّـهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ ۚ (النساء:172) ’’مسیح ہرگز اس سے عار نہ رکھے گا کہ وہ اللہ کا بندہ ہو اور نہ مقرب فرشتے ہی۔‘‘ اور فرمایا: إِن كُلُّ مَن فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ إِلَّا آتِي الرَّحْمَـٰنِ عَبْدًا ﴿٩٣﴾ (مریم: 93) ’’آسمانوں اور زمین میں جو کوئی بھی ہے وہ رحمان کے پاس غلام بن کر آنے والا ہے۔‘‘ رہا ان کا یہ دعویٰ کہ انبیاء علیہم السلام تک نے ان کے ائمہ کے ناموں کی دہائی دے کر اللہ سے دعائیں کیں تب انھیں قبولیت ملی، سو یہ بالکل غلط ہے۔ انبیاء علیہم السلام نے ہمیشہ اللہ تعالیٰ کو اس کے ناموں اور اس کی وحدانیت کے واسطہ سے پکارا ہے، دیکھئے ایوب علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے اسمائے حسنٰی کا توسل پکڑ رہے ہیں اور اللہ کو اس کے ’’ارحم الراحمین‘‘ کے واسطے سے پکار رہے ہیں: وَأَيُّوبَ إِذْ نَادَىٰ رَبَّهُ أَنِّي مَسَّنِيَ الضُّرُّ وَأَنتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ﴿٨٣﴾ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ فَكَشَفْنَا مَا بِهِ مِن ضُرٍّ ۖ وَآتَيْنَاهُ أَهْلَهُ وَمِثْلَهُم مَّعَهُمْ رَحْمَةً مِّنْ عِندِنَا وَذِكْرَىٰ لِلْعَابِدِينَ ﴿٨٤﴾ (الانبیائ:83، 84) ’’اور ایوب، جب اس نے اپنے رب کو پکارا کہ بے شک میں، مجھے تکلیف پہنچی ہے اور تو رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم والا ہے۔ تو ہم نے اس کی دعا قبول کرلی، پس اسے جو بھی تکلیف تھی دور کر دی اور اسے اس کے گھر والے اور ان کے ساتھ ان کی مثل (اور) عطا کر دیے، اپنے پاس سے رحمت کے لیے اور ان لوگوں کی یاددہانی کے لیے جو عبادت کرنے والے ہیں۔‘‘ جب کہ یونس علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کو اس کی وحدانیت کا واسطہ دیا، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَذَا النُّونِ إِذ ذَّهَبَ مُغَاضِبًا فَظَنَّ أَن لَّن نَّقْدِرَ عَلَيْهِ فَنَادَىٰ فِي الظُّلُمَاتِ أَن لَّا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنتُ مِنَ الظَّالِمِينَ ﴿٨٧﴾ فَاسْتَجَبْنَا لَهُ وَنَجَّيْنَاهُ مِنَ
Flag Counter