Maktaba Wahhabi

1031 - 1201
بھی صحیح نہیں، ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، ہمارے لیے تو بس اللہ تعالیٰ کی کتاب ہے، وہی پہلا اور آخری فیصل اور تمام تر اختلافات کے لیے مرجع خلائق ہے اور اس میں ان لوگوں کے دعویٰ کی کوئی چیز نہیں، قرآن کریم کا تو یہ کہنا ہے کہ اعمال کی قبولیت کا دار و مدار توحید پر ہے اور بربادی و محرومی کا سبب شرک ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: إِنَّهُ مَن يُشْرِكْ بِاللَّـهِ فَقَدْ حَرَّمَ اللَّـهُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ وَمَأْوَاهُ النَّارُ ۖ (المائدۃ: 72) ’’بے شک حقیقت یہ ہے کہ جو بھی اللہ کے ساتھ شریک بنائے سو یقینا اس پر اللہ نے جنت حرام کر دی اور اس کا ٹھکانا آگ ہے۔‘‘ اور فرمایا: إِنَّ اللَّـهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ ۚ (النسائ: 48) ’’بے شک اللہ اس بات کو نہیں بخشے گا کہ اس کا شریک بنایا جائے اور وہ بخش دے گا جو اس کے علاوہ ہے، جسے چاہے گا۔‘‘ تو اس باب میں شیعہ حضرات کی جو بھی مبالغہ آرائیاں ہیں قرآن ان کی زبردست تردید کرتا ہے۔ اللہ نے فرمایا: مَنْ آمَنَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِندَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٦٢﴾ (البقرۃ: 62) ’’جو بھی اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لائے گا اور نیک عمل کرے گا تو ان کے لیے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ آپ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں ایمانیات یا اخروی نجات کے ضمن میں کہیں بھی ’’ولایت‘‘ کاذکر نہیں کیا۔اسی طرح سورۃ المائدۃ (آیت نمبر 69) میں بھی بالکل واضح بات فرمائی ہے۔ ارشاد الٰہی ہے: مَنْ آمَنَ بِاللَّـهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴿٦٩﴾ (المائدۃ:69) ’’جو بھی اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان لایا اور اس نے نیک عمل کیا تو ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔‘‘ یہ تو ہیں قرآنی آیات کی تعلیمات، اور شیعہ حضرات کا عقیدہ یہ ہے کہ بارہ اماموں کی ولایت کا اقرار و اعتراف نماز اور دیگر ارکان اسلام سے بڑھ کر ہے، جب کہ تقریباً اسّی (80) مقامات پر نماز کا ذکر مختلف انداز میں بہت صراحت کے ساتھ ہوا ہے، لیکن ’’ولایت‘‘ کا ذکر کہیں ایک مرتبہ بھی نہیں ہوا، تو کیا اللہ جل شانہ اپنے بندوں کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، یا انھیں اپنی ذات تک رسائی کے لیے کوئی راستہ نہیں بتایا، یہ تو بہت بڑا بہتان ہے: وَمَا كَانَ اللَّـهُ لِيُضِلَّ قَوْمًا بَعْدَ إِذْ هَدَاهُمْ حَتَّىٰ يُبَيِّنَ لَهُم مَّا يَتَّقُونَ ۚ (التوبۃ:115)
Flag Counter