Maktaba Wahhabi

132 - 704
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات… ولاد ت سے بعثت تک ولادت: علمائے تاریخ وسیرت کا اجماع ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سوموار کے دن پیدا ہوئے، اور اس کی دلیل امام مسلم رحمہ اللہ کی ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مرو ی حدیث ہے کہ ایک اعرابی نے کہا: اے اللہ کے رسول! سوموار کے دن کے روزے کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اِسی دن پیدا ہوا ،اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوئی۔ [1] علماء کا اس پر بھی اجماع ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم واقعۂ فیل (ہاتھی) کے سال پیدا ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم 9 (نو)ربیع الاوّل کو پیدا ہوئے اور مشہورِ عام رائے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم 12/ ربیع الاوّل سنہ 1عام الفیل (واقعہ فیل سے 50 روز بعد) بمطابق 22 اپریل 571ء بوقت صبح صادق (قبل از طلوعِ آفتاب) سوموار کے دن پیدا ہوئے۔قیس بن مخرمہ بن مطلب بن عبدمناف رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے، انہوں نے کہا کہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واقعۂ فیل کے سال پیدا ہوئے ، بلکہ ہم دونوں ایک ہی وقت پیدا ہوئے۔ [2] سیّدنا ابن عباس اور سیّدنا جابر رضی اللہ عنھما روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم واقعۂ فیل کے سال سوموار کے دن پیدا ہوئے، اور اُسی دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم معراج سے مشرف ہوئے، اور اُسی دن آپ نے ہجرت کی، او راُسی دن وفات پائی۔ [3] انجینئرمحمود پاشا ریاضیات اور فلکیات کے مصری ماہر جن کی وفات 1302ھ میں ہوئی، لکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت سوموار کی صبح 9/ربیع الأول مطابق 20/اپریل 571ء کو ہوئی،جو واقعۂ فیل کے بعد پہلا سال ہوتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم شِعب ِ بنی
Flag Counter