Maktaba Wahhabi

218 - 277
بارہ تکبیریں کہتے تھے۔ پہلی رکعت میں سات اور دوسری رکعت میں پانچ۔ آٹھویں روایت بیہقی نے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے۔ قال مضت السنۃ ان یکبر للصواۃ فی العیدین سبعا وخمسا کذافی النیل۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نمازِ عیدین میں سات اور پانچ تکبیریں کہنا سنت ہے۔ نویں روایت شرح معانی الآثار میں ہے۔ عن ابی واقد اللیثی وعائشہؓ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بالناس یوم الفطر والاضحی فکبر فی الاولی سبعا وقرا{ٔ قٓ والقران المجید} وفی الثانیۃ خمسا وقرأاقتربت الساعۃ وانشق القمر ابو واقد لیثی رضی اللہ عنہ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عید الاضحی اور عید الفطر کے روز لوگوں کو نماز پڑھائی پس پہلی رکعت میں سات تکبیریں کہیں اور سورۂ قٓ القرآن المجید پڑھی اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیریں کہیں اور سورۂ اقتربت الساعۃ و انشق القمر پڑھی۔ دسویں روایت دارقطنی رحمۃ اللہ علیہ میں ہے۔ عن ابن عمر قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم التکبیر فی العیدین فی الاولیٰ سبع تکبیرات و فی الاخیرۃ خمس تکبیرات ۔ ابن عمر رضی اللہ عنہسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نمازِ
Flag Counter