ے بھی جانے دیجئے ۔ دعویٰ تو آپ کا یہ تھا کہ نمازِ جمعہ قبل ہجرتِ مکہ میں بذریعہ وحی فرض ہوئی۔ اور آپ کی دلیل یہ کہتی ہے۔ کہ نمازِ جمعہ قبلِ ہجرت بذریعہ فعل اجتہادی صحابہ رضی الله عنہم کے فرض ہوئی کہیے دعویٰ اور دلیل میں مطابقت لا حول ولا قوۃ الا باللہ ؎ کوئی سیدھی بات صائب کی نظر آتی نہیں آپ کی پوشاک کو کپڑا بھی آڑا چاہیے قال: ومنھا ما رواہ الطبرانی باسناد یعتبر بہ عن ابی مسعود الانصاری قال اول من قدم من المھاجرین مصعب بن عمیر وھو اول من جمع بھا یوم الجمعۃ الخ اقول: اس اثر کی سند میں صالح بن ابی الا خضر واقع ہیں اور یہ ضعیف ہیں۔ التلخیص الجیر میں ہے ۔فی اسنادہ صالح بن ابی الاخضر وھو ضعیف پس اس اثر ضعیف سے فرضیت جمعہ قبل الہجرت پر استدلال کرنا حضرت شوق جیسے مولانا لوگوں کا کام ہے۔ قال : ومنھا ما قال الشوکانی فی النیل وذالک ان الجمعۃ فرضت علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم وھو بکمۃ قبل الھجرۃ الخ ومنھا ما قال السیوطی فی الاتقان الخ اقول:علامہ شوکانی رحمۃ اللہ علیہ ہوں یا جلال الدین سیوطی رحمۃ اللہ علیہ یا کوئی اور ان سے بڑھ کر ان لوگوں کے صرف کہہ دینے سے کہ نمازِ جمعہ قبلِ ہجرت مکہ میں فرض ہوئی کچھ نہیں ہو سکتا۔ اس کے ثبوت کے واسطے آیت قرآنی یا حدیث صحیح کی ضرورت ہے۔ ناظرین ! مؤلف کی یہی چند دلیلیں تھیں۔ جن کو انھوں نے فرضیت جمعہ قبل الہجرت کے ثبوت میں پیش کی تھیں۔ ہمارے جواب سے بخوبی ظاہر ہو گیا کہ کسی دلیل سے فرضیت جمعہ قبلِ الہجرت ثابت نہیں ہوتی،بلکہ بعض سے فرضیت جمعہ قبلِ الہجرت کی نفی نکلتی ہے۔ |
Book Name | مقالات محدث مبارکپوری |
Writer | الشیخ عبدالرحمٰن مبارکپوری |
Publisher | ادارہ علوم اثریہ |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 277 |
Introduction | مولانا محمد عبدالرحمٰن مبارکپوری شیخ الکل فی الکل میاں سید نذیر حسین محدث دہلوی کے چند مامور شاگردوں میں سے ایک ہیں ۔آپ اپنے وقت کےبہت بڑے محدث،مفسر، محقق، مدرس ، مفتی،ادیب اور نقاد تھے ۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں علم کی غیر معمولی بصیرت وبصارت،نظر وفکرکی گہرائی ،تحقیق وتنقیح میں باریک بینی اور ژرف نگاہی عطاء فرمائی تھی ۔زہد وتقوی ،اخلاص وللّٰہیت،حسن عمل اور حسن اخلاق کے پیکر تھے۔یہ ایک حقیقت ہےکہ’’برصغیر پاک وہند میں علم حدیث‘‘ کی تاریخ تب تلک مکمل نہیں ہوتی جب تک اس میں مولانا عبدالرحمٰن محدث مبارکپوری کی خدمات اور ان کا تذکرہ نہ ہو۔جامع الترمذی کی شرح تحفۃ الاحوذی ان ہی کی تصنیف ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’مقالات محدث مبارکپوری ‘‘ مولانا محمد عبد الرحمٰن مبارکپوری کی نایاب تصانیف کا مجموعہ ہے ۔اس میں مولانامبارکپوری مرحوم کی آٹھ تصانیف کے علاوہ ان نادر مکتوبات اور شیخ الھلالی کا وہ قصیدہ جو انہوں نے حضرت مبارکپوری کےمحامد ومناقب میں لکھا شامل اشاعت ہے۔ |