Maktaba Wahhabi

590 - 704
غزوہ حنین تاریخ وموقع: یہ معرکہ 6 /شوال سن 8 ہجری کو وادیٔ حنین میں ہوا تھا۔ یہ جگہ وادیٔ طائف کے قریب ہے، اس کے اور مکہ کے درمیان تین دن کی مسافت ہے۔ اس کا یہ نام قبیلۂ جُرہم کے حُنین بن قانیہ بن مہلائیل کی طرف نسبت کی وجہ سے ہے۔ اس غزوہ کو غزوئہ اَوطاس بھی کہتے ہیں، اُس وادیٔ اَوطاس کی طرف نسبت کے سبب جہاں یہ جنگ ہوئی تھی، جوہوازن کی وادیوں میں سے ایک وادی ہے۔ معرکہ کا سبب: اس کا سبب یہ تھا کہ قبیلۂ ہوازن اور اس کی شاخیں بالخصوص قبیلۂ ثقیف والے اسلامی فوج کی نقل وحرکت پر پوری پابندی کے ساتھ نظر رکھتے تھے۔ جب اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو بحیثیت فاتح مکہ میں داخل کردیا اور اہلِ شرک کی قریشی لیڈر شپ ختم ہوگئی، توہوازن والوں نے شرک کا جھنڈا سنبھال لینا چاہا، اور حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیزی کے ساتھ حرکت میں آگئے، تاکہ کہیں اسلامی فوج اُن کی طرف پیش قدمی کرکے ان کے علاقہ پر قابض نہ ہو جائے۔ ہوازن وثقیف مسلمانوں سے جنگ کے لیے آمادہ: رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مکہ مکرمہ میں یہ خبر ملی کہ ہوازن وثقیف والے ایک دوسرے سے مل رہے ہیں، اور ان کے سردار مالک بن عوف نصری نے (جو ابھی تیس سال کا جوان تھا) بنو نصر، بنو جشم، بنو سعد بن بکر اور بنو ہلال کے کچھ افراد، بنو عمرو بن عامر کے کچھ افراد اور عوف بن عامر وغیرہم کو جمع کیا ہے، اور قبیلۂ ثقیف نے اپنے تمام حلیفوں کو بھی جنگ کرنے کے لیے آمادہ کر لیا ہے، اور سب کے سب وادیٔ اَوطاس میں جمع ہوگئے ہیں، اور اپنے ساتھ اپنے مال واسباب، اپنی عورتوں اور اہل وعیال کو بھی ساتھ لے آئے ہیں۔ اُن کے ساتھ دُرید بن الصَّمَّہ بھی آیا جو ایک سو ساٹھ سال کا ایک بوڑھا تھا، تاکہ اس کی حکمت ودانائی اور تجربات سے وہ فائدہ اٹھائیں۔ اس نے وادی میں اونٹوں، گدھوں اور بکریوں کی آوازیں اور بچوں کے رونے کی آوازیں سنی تو پوچھا کہ تم لوگ کس وادی میں ہو؟ لوگوں نے اسے بتایا: وادیٔ اَوطاس میں۔ دُرید نے کہا: یہ جگہ گھوڑوں کے لیے مناسب ہے۔ نہ زیادہ سخت زمین ہے اور نہ ہی ایسی کہ اس میں گھوڑوں کے کُھر دھنسیں گے۔ اس نے پھر پوچھا: کیا بات ہے کہ میں اونٹوں، گدھوں اور بکریوں کی آوازیں سن رہا ہوں؟ لوگوں نے اس سے کہا: مالک لوگوں کے ساتھ ان کے مال واسباب، بال بچے اور عورتیں بھی لایا ہے۔ اس نے پوچھا: مالک کہا ں ہے؟ مالک کو بلایا گیا۔ دُرید نے اس سے کہا: تم اپنی قوم کے سردار بن گئے ہو اور اس دن کے بعد دیگر ایام کا بھی سامنا کرنا ہے، تو تم لوگوں کے ساتھ اُن کے مال واَسباب، بال بچوں اور عورتوں کو
Flag Counter