Maktaba Wahhabi

705 - 704
لگے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم داڑھی میں کنگھی کرتے، ہر رات سُرمہ لگاتے، اور ہر آنکھ میں سونے کے وقت تین تین سلائیاں۔ سب سے پسندیدہ کپڑا قمیص، سفید کپڑا، اور سُرخی مائل چادر تھی۔ قمیص کی آستین کلائی تک ہوتی، بعض وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سرخ کُرتہ، تہ بند اور چادر استعمال کی، اور کبھی دو ہرے کپڑے، اور کبھی تنگ آستین والا جُبّہ اور کبھی قِباء (مِشلہ) اور کبھی سیاہ عمامہ جس کے کنارے دونوں مونڈھوں کے درمیان لٹکے ہوتے۔ اور کبھی آپؐ نے کالی چادر استعمال کی، اور کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگوٹھی اور موزہ اور جوتا استعمال کیا۔ [1] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم کی خوشبو: سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتھیلی سے زیادہ نرم کبھی کسی ریشم ودیباج کو نہیں چُھوا، اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کی خوشبو سے زیادہ اچھی کوئی خوشبو سونگھی۔ [2] سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کی ایک دوسری روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمِ اطہر کی خوشبو سے بہتر نہ کبھی عنبر کی خوشبو سونگھی نہ ہی مُشک کی نہ کوئی اور خوشبو۔ [3] سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے رخسار پر ہاتھ پھیرا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ کی ٹھنڈک اور خوشبو محسوس کی جیسے ابھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ عطّار کے خوشبو دان سے باہر نکالا ہے۔[4] سیّدنا ابو جحیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑا، اور اسے اپنے چہرے پر رکھا تو وہ برف سے زیادہ ٹھنڈا اور مشک سے زیادہ خوشبودار تھا۔ [5] انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ ہمیشہ شاداب رہتا تھا، آپؐ کے پسینے کے قطرے موتی کی مانند ہوتے تھے۔ [6] آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاکیزہ اخلاق: اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے: اور بے شک آپ خُلُقِ عظیم کے ساتھ متصف ہیں: ((وَإِنَّكَ لَعَلَىٰ خُلُقٍ عَظِيمٍ)) [القلم:4] ’’ اور آپ یقینا عظیم اخلاق والے ہیں۔ ‘‘ سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنھا سے مروی صحیح حدیث ہے، آپ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خُلُق قرآن تھا۔ [7] اس کا مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو اس کا پابند بنا رکھا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی کریں گے جس کا قرآن کریم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم
Flag Counter