Maktaba Wahhabi

134 - 704
دودھ پلانے والی عور تیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی والدہ کے علاوہ دودھ پلانے کی سعادت تین عورتوں کو حاصل ہوئی۔ ان کے تذکار درج ذیل ہیں: 1۔ اُمّ ِایمن برکہ حبشیہ: صحیح مسلم کی ایک طویل حدیث میں ابن شہاب زہری رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امّ ایمن حبشیہ رضی اللہ عنھا (اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی ماں) عبداللہ بن عبدالمطلب کی خادمہ تھیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے والد کی وفات کے بعدآمنہ کے بطن سے پیدا ہوئے تو امّ ایمن رضی اللہ عنھا ان کی دیکھ بھال کرنے لگیں، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بڑے ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو آزاد کردیا[1] او ران کی شادی اپنے آزاد کردہ محبوب غلام زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے کردی، جن سے سیّدنا اسامہ رضی اللہ عنہ پیدا ہوئے ۔ یہی امّ ایمن رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ کے ساتھ اُس وقت تھیں جب وہ آپ کو لے کر یثرب کے سفر پر نکلیں ، اُس وقت آپ کی عمر چھ سال سے کم تھی۔ اِس سفر کا مقصد بنی عدی بن نجار میں آپ کو اپنے والد کے نانہیالی لوگوں سے ملانا تھا۔ آمنہ مدینہ سے مکہ واپس لوٹتے ہوئے مقام ’’اَبوا‘‘پر پہنچیں تو ان کی موت کا وقت آچکا تھا ، چنانچہ وہیں انتقال کرگئیں ، اُس وقت اُمّ ایمن رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سنبھالا اور مکہ مکرمہ پہنچ کر انہیں ان کے دادا عبدالمطلب کے حوالے کردیا جنہوں نے آپ کی بہترین پرورش وپرداخت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی محبت واہتمام کا اتنا بڑا حصہ پا یا جسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ 2۔ ثویبہ ابو لہب کی لونڈی: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی ماں کے ساتھ آپ کے چچا ابو لہب کی لونڈی ثویبہ نے بھی دودھ پلایا تھا، جن کی گود میں اُس وقت اُن کا بیٹا مسروح پرورش پا رہا تھا، اس سے پہلے ثویبہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا حمزہ بن عبدالمطلب کو دودھ پلایا تھا، اور آپ کے بعد ابو سلمہ بن عبدالاسد مخزومی کو بھی دودھ پلایا ۔ یہ بات حلیمہ سعدیہ کے ساتھ آپ کے بنی سعد جانے سے پہلے کی ہے۔ بخاری ومسلم نے ام المؤمنین امّ حبیبہ بنت ابو سفیان رضی اللہ عنھا سے روایت کی ہے، انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! آپ میری بہن عزہ بنت ابی سفیان سے شادی کرلیجیے ۔ آپ نے فرمایا : کیا تم اسے پسند کروگی؟ انہوں نے کہا: ہاں،میں آپ کی کوئی تنہا بیوی تو نہیں ہوں ، اور میرے ساتھ بھلائی میں شرکت کے لیے میری بہن سے زیادہ کون اچھی ہوسکتی ہے! نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لیکن یہ میرے لیے حلال نہیں ہے، انہوں نے کہا: ہم آج کل یہ سُن رہے ہیں کہ آپ دُرّہ بنت ابی سلمہ سے شادی کرنا چاہتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ابو سلمہ کی بیٹی سے ؟ میں نے کہا: ہاں ، آپ نے کہا: اگر وہ میری گود میں میری پروردہ نہ ہوتی تب بھی میرے لیے حلال نہ ہوتی ، وہ تو میرے رضاعی بھائی کی بیٹی ہے، مجھے اور ابو سلمہ کو ثویبہ نے دودھ پلایا ہے۔تم
Flag Counter