Maktaba Wahhabi

176 - 704
سے زیادہ جانتے تھے، ان کا پیشہ تجارت تھا ،اور اخلاقِ حسنہ اور نیک کاموں کے لیے مشہور تھے ۔ ان کی قوم کے بہت سے لوگ ان کے پاس اپنی ضروریات کے لیے آتے تھے، اور اُن کی صحبت میں الفت ومحبت کا احساس کرتے تھے۔ انہوں نے ان میں سے چیدہ چیدہ لوگوں کے سامنے اسلام کی دعوت پیش کرنی شروع کردی ، اوراُن کی مساعی جمیلہ سے زبیربن عوام، عثمان بن عفان، طلحہ بن عبیداللہ، سعد ابن ابی وقاص اور عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنھم دائرۂ اسلام میں داخل ہوگئے۔ امّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ رضی اللہ عنھا کے بعد( جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد زمین پر پہلی مسلمان خاتون تھیں)یہی آٹھ حضرات ہیں جنہوں نے اسلام لانے میں سبقت حاصل کی۔ [1] ****
Flag Counter